کرناٹک حکومت نے لگائی ’ہمارے بارہ‘ فلم کی نمائش پر پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) مسلمانوں اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے تحت بنائی گئی انتہائی متنازعہ اور قابل اعتراض فلم ہمارے بارہ کی نمائش پر اب  کرناٹک حکومت نے  بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے متعدد شکایتوں کے بعد فلم کی نمائش پر  روک لگا دی تھی ۔رپورٹ کے مطابق سماج اور معاشرے میں فرقہ وارانہ تنازعہ اور کشیدگی کے خوف کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے کرناٹک سینماز (ریگولیشن) ایکٹ 1964 کے سیکشن کے تحت دو ہفتوں کے لیے یا اگلے حکم تک فلم ‘ہمارے بارہ’ کی ریلیز یا نشریات پرپابندی لگا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرناٹک حکومت کا  کہنا ہے کہ اگر اسے ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت دی گئی تو اس سے برادریوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔ متعدد اقلیتی تنظیموں اور وفود کی درخواستوں کا جائزہ لینے اور ٹریلر دیکھنے کے بعد حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس فلم کی نمائش سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے اس لئے اس پر پابندی عائد کی جا نی چاہئے۔

فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسلمانوں، مسلم خاندانوں اور خاص طور پر مسلمان مردوں کو  ولن بنانے کی ایک اور کوشش ہے ۔خیال رہے کہ فلم ٹریلر کے پہلے چند سیکنڈز میں سورہ بقرہ کی ایک آیت  ایک اداکار کے ذریعے غلط نقل کیا گیا ہے جس کے کردار میں بریلوی مکتب فکرسے وابستہ مسلمانوں کی تنظیم دعوت اسلامی کے ایک مولوی کو دکھایا گیا ہے۔    فلم سازوں سے اس فلم کے ذریعہ قرآن کی اس آیت کا غلط مفہوم سماج میں پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔ یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ قرآن اور اسلام خواتین پر ظلم اور تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے۔

رپورٹ ک مطابق حکومتی حکم نامے کے مطابق پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے گمراہ کن اور اشتعال انگیز ریمارکس کرنے کے لیے قرآن کی آیات کی غلط تشریح کی ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم میں ایسے سلسلے بھی ہیں جن میں ایک کمیونٹی کو دوسرے کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ دوسری کمیونٹی کو توہین آمیز انداز میں دکھایا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ اس گمراہ کن فم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مسلم مجلس مشاورت،رضا اکیڈمی اور  مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت متعدد مسلم تنظیموں نے اس فلم کے خلاف آواز بلند کی اور فلم کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا ،تنظمیوں نے اس فلم کو مکمل طور پر گمراہ کن اور مسلمانوں و اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک حکومت نے یہ فیصلہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کئی اقلیتی تنظیموں اور وفود کی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد لیا ہے۔  اس سے قبل بمبئی ہائی کورٹ نے اس کی ریلیز  پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ فلم 7 جون کو ریلیز ہونی تھی لیکن بمبئی ہائی کورٹ نے اس کی ریلیز پر 14 جون تک روک لگا دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو سی آئی ڈی کا نوٹس، پوسکو معاملے میں تفتیش کے لیے طلب

سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

سابقہ حکومت کی نجکاری پالیسی پر کانگریس نے وزارتِ اسٹیل کے نئے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی سے پوچھے 5 سوالات

نئی تشکیل شدہ این ڈی اے حکومت میں ایچ ڈی کمار سوامی کو اسٹیل کی وزارت دی گئی ہے۔ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد کانگریس نے ان سے اس وزارت سے متعلق 5 سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے اکاؤنٹ پر ایچ ڈی کمار سوامی سے یہ ...

کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت: ڈی کے شیوکمار

کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی نتائج خطرے کی گھنٹی ہیں اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو 28 میں سے محض 9 سیٹیں ہی حاصل ...

جنسی استحصال و فحش ویڈیو معاملہ: عدالت نے پرجول ریونا کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا

کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریوناسے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی، اس ...