کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کمارا سوامی پر دیوالی کے دوران 'بجلی چوری' کا معاملہ درج۔ کماراسوامی نے دی وضاحت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2023, 2:33 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 14/نومبر (ایس او نیوز) بنگلور الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی (بیسکام)  نے منگل کو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف  بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا جب کانگریس نے ان پر دیوالی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر بجلی  چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے  سوشیل میڈیا پر وڈیو بھی شئیر کردی۔

سوشیل میڈیا  کے بعد کنڑا میڈیا میں معاملہ اُچھلتے  ہی بیسکام کے ویجیلنس ونگ نے   کمارا  سوامی کے خلاف  بیسکام  ویجیلنس پولیس اسٹیشن میں معاملہ  درج کرلیا۔ پتہ چلا ہے کہ  ان پر انڈین الیکٹری سٹی ایکٹ (بجلی کی چوری) کی دفعہ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ معاملہ اُس وقت گرمایا جب حکمراں کانگریس نے کمارسوامی کی رہائش گاہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (ٹویٹر ) پر ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کیا، جس میں جے ڈی (ایس) لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بیٹے پر تنقید کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X  پر کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ "دنیا کے واحد ایماندار شخص ایچ ڈی کمار سوامی کی جے پی نگر رہائش گاہ کو براہ راست بجلی کے کھمبے سے غیر قانونی طور پر بجلی کے کنکشن کے ساتھ آرائشی لائٹس سے روشن کیا گیا  ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ ایسی غربت نے ایک سابق وزیر اعلیٰ کو بجلی چوری کرنے پر آمادہ کیا ۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ: کیا آپ نے پریس کانفرنس کر کے نہیں کہا تھا کہ "کرناٹک اندھیرے میں ہے" اور اب آپ نے اپنے گھر کو چوری کی بجلی سے روشن کر دیا ہے؟ 

بجلی چوری کے الزامات پر کماراسوامی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ یہ میری غلطی نہیں ہے بلکہ نجی ڈیکوریٹ والوں  نے یہ غلطی کی تھی۔ اس نے قریبی بجلی کھمبے سے ہی سیدھا کنکشن دے دیا۔ حالانکہ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو فوراً اسے ہٹوا دیا اور گھر کے میٹر بورڈ سے بجلی کا کنکشن دیا۔ کماراسوامی نے مزید کہا کہ  مجھے اس عمل پر افسوس ہے۔ لیکن کانگریس جس طرح ایک چھوٹے سے ایشو کو بڑا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وہ بھی مناسب نہیں ہے۔

دراصل، کانگریس نے سابق وزیر اعلیٰ کمار اسوامی  پر حملہ آور ہوتے ہوئے  کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو سجاوٹی لائٹ لگانے کے لیے بجلی چوری کرنی پڑی۔ انھیں سمجھنا چاہیے کہ کانگریس حکومت ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ رہائشی کنکشن کے لیے ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی دیتی ہے، نہ کہ 2000 یونٹ۔ کانگریس نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ اتنے ہی غریب تھے تو آپ کو ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔