کرناٹک ووٹر لسٹ گھوٹالہ: ’27 لاکھ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب کیسے ہو گئے؟‘ ڈی کے شیوکمار کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں کانگریس یونٹ نے منگل کے روز ریاست کی برسراقتدار بی جے پی حکومت سے ووٹر لسٹ سے 27 لاکھ نام ہٹائے جانے پر سوال اٹھایا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ کسی بھی طرح کے جوڑنے اور ہٹانے کے لیے فارم 7 لازمی ہے۔ شیوکمار نے سوال کیا کہ ان فارم کے بغیر نام کیسے ہٹائے گئے؟ نام ہٹائے جانے کی منظوری پر کس نے دستخط کیے؟ انھوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن کے افسران سے آج (منگل) ملنے کا وقت مانگا گیا تھا، لیکن بدھ کو ملاقات کے لیے وقت ملا ہے۔ ہم افسران سے ملنے کے بعد شکایت درج کرائیں گے۔

دراصل ووٹر لسٹ گھوٹالے سے متعلق کئی قانونی ایشوز ہیں۔ کسی کے لیے ووٹرس کی تفصیل حاصل کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ ریاست میں 8250 انتخابی بوتھ ہیں۔ جانچ کے لیے ہر بوتھ پر ایک شخص کی تقرری کی جانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چلوم ادارہ کے ملازمین کے ساتھ 7000 سے زیادہ لوگوں کو معاہدہ کی بنیاد پر کام پر رکھا گیا تھا۔ 28 اسمبلی حلقوں کے سبھی انتخابی افسران کے خلاف معاملہ درج کیا جانا چاہیے۔

گھوٹالے کے بارے میں گرفتار اشخاص کے قبول نامے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسے دباؤ میں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔ شیوکمار نے زور دیا کہ انھیں سامنے آنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ کس افسر یا سیاسی لیڈر نے ان پر دباؤ ڈالا۔

اہم ملزم چلوم انسٹی ٹیوشن کے بانی روی کمار سے پولیس لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روی کمار تب لاپتہ ہو گئے تھے، جب پولیس نے اس کے ادارے پر کارروائی شروع کی تھی، جس پر کانگریس نے فہرست میں ترمیم کے بہانے ووٹرس کے ڈاٹا کی چوری کا الزام لگایا تھا۔ بہرحال، کانگریس مہم پینل کے چیف ایم بی پاٹل کا کہنا ہے کہ پارٹی اگلے دو دنوں میں انتخابی کمیشن کے ساتھ گھوٹالے کے سلسلے میں ایک شکایت پیش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...