وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ڈپٹی کمشنرس اور سی ای اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس؛ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے اقدامات پر دیا زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2024, 12:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 24 مئی: (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ضلع کے ڈپٹی کمشنرس اور ضلع پنچایت چیف ایگزی کوٹیو آفیسرز کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے ذریعے خشک سالی کے انتظام اور مانسون کاشتکاری کی سرگرمیوں کے متعلق جانکاری لی۔

وزیر اعلیٰ نے میسور کے دو گاوں میں پھیلی ہیضہ کی وبا کے متعلق کہا کہ یہ آلودہ پانی کی وجہ سے ہوا ہے اور انجینئرز پانی کی آلودگی کیلئے ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے یا نہیں یہ معلوم نہ کرنا بڑا جرم ہے۔ انہوں نے متنبہ کرایا کہ ہیضہ یا دیگر وبائی امراض ظاہر ہونے کی صورت میں سینئر عہدیدار ذمہ دار ہوں گے۔ آگے کہا کہ اس قسم کا واقعہ عہدیداروں کی لا پرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔پینے کے پانی کو باقاعدگی سے جانچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وبا پھیلنے کے لیے ضلعی سطح کے افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ قصور وار اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آلودہ پانی کے لئے براہ راست ضلع کے ڈپٹی کمشنروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہیضہ پھیلا تو متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

میسور کے دو دیہاتوں ٹی نرسی پور تعلقہ تگدور اور کے سلو ہونڈی گاوں میں آلودہ پانی پینے سے ہیضہ پھیلا ہے۔ متعلقہ انجینئرز صاف پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کے سلو ہونڈی میں 40 سے زائد افراد بیمار اور ایک نوجوان جاں بحق ہو ا ہے۔ اس بار انتخابی ضابطہ اخلاق کا وقت زیادہ تھا۔ گویاانتظامیہ کی مشینری ٹھپ ہو کر رہ گئی۔افسران کے لیے ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا ممکن نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں نرمی کی ہے۔ اب بارش معمول سے زیادہ ہے۔ زرعی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ الیکشن کی تیاریاں جنوری میں ہی شروع ہوگئیں تھیں جبکہ ضابطہ اخلاق 6 جون تک ہے۔ تاہم فوری کاموں پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے عہدیداروں کو کو آرڈینیشن کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ مئی کے مہینے میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ بوائی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ فروری میں پیش کیا گیا تھا۔ مالی سال کے دو مہینے گزر رہے ہیں۔ ایک سال میں ہونے والے کام کو 10 ماہ میں مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس پس منظر میں تمام سیکریٹریز کی میٹنگ ہوئی۔ یہ تجویز دی گئی ہے کہ جون کے آخر تک تمام نئے اعلانات کے لیے حکومتی حکم نامہ جاری کیا جائے۔ ٹینڈر طلب کرنے میں کوئی ضابطہ اخلاق نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اس طرف زیادہ توجہ دیں۔کسانوں کو وقت پر قرض ملنے کی ضمانت دی جائے۔ اس سال کا قرضہ پلان بھیج دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بینکرز کے ساتھ رابطہ قائم کریں اور کارروائی کریں۔ بینکرس کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کسانوں کے قرضوں کے لیے خشک سالی کی امدادی رقم کو معاف رائٹ آف نہ کریں۔ کسانوں کو فصلوں کے بیمہ کے دعوے کرتے وقت کمپنیوں کے ذریعہ نمونے کی تصدیق کے بارے میں بہت سے شبہات ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کے رویے سے حکومت کی بدنامی کا خطرہ ہے۔ اس لیےوزیر اعلیٰ نے تجویز دی کہ اس معاملے پر کمپنیوں کے ساتھ پیشگی بات چیت کی جائے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں بڑھ گئیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں؛ وزیراعلی نے کہا اب بھی گجرات اور ایم پی سے ہمارے دام ہیں کم

کرناٹک بھر میں ہفتہ، 15جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپیہ اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.50 روپیوں کا اضافہ کرنے کے کانگریس حکومت کے فیصلے کا پُرزور دفاع کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ضروری عوامی خدمات اور ترقیاتی کاموں کو فنڈ فراہم کرنے کے لئے ...

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء ...

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...

کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا 

ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے ...