کرناٹک اسمبلی میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا؛ جنتا دل 'ایس' نہیں جنتا دل 'سی' ہے یعنی جنتادل کمیونل پارٹی !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd February 2024, 8:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 23 فروری (ایس او نیوز)  بنگلورو کے اساتذہ کے حلقہ سے پانچویں بار جیتنے والے پُٹنّا کی حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ سیکولر جنتا دل اب جے ڈی "ایس" نہیں بلکہ  جے ڈی 'سی' بن گئی ہے ۔       وزیر اعلیٰ نے جے ڈی ایس کے بھوجے گوڑا سے پوچھا : "کیا آپ جانتے ہیں کہ کویمپو نے کیا کہا ہے؟"

بھوجے گوڑا نے جواب دیا، 'تمام نسلوں کے لیے امن کا باغ' ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاں وہ بھی ہے ، لیکن  کویمپو نے "سرودیا یا سروالی" بھی کہا ہے۔ پھر بھوجے گوڑا نے کویمپو کے بارے میں بات جاری رکھی ۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے ڈی ایس اب بی جے پی کے ساتھ چلی گئی ہے۔ تم وہاں کیا کر رہے ہو؟  اب سیکولر جنتا دل جے ڈی 'ایس' نہیں، جے ڈی 'سی'  ہوگئی ہے ۔

 اس دوران کانگریس کے ارکان نے فقرہ کستے ہوئے  کہا کہ "C" کا مطلب کمیونل، یعنی فرقہ وارانہ ہے ۔ 

    اس کے جواب میں بی جے پی کے روی کمار نے کہا کہ بھوجے گوڑا کو پتہ ہے کہ تم لوگوں سے کچھ نہیں ہوگا اس لئے وہ ہمارے ساتھ آئے ہیں ۔
 
    وزیر اعلیٰ  نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پٹنا کی جیت لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک کمپاس کی طرح ہے۔ اس انتخاب میں ہم کم از کم 20 سیٹیں جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم 28 سیٹیں جیتیں گے۔ 25 جیتنے والے ہم لوگوں کے لیے 25 کی جگہ پر 28  کہنے میں کیا حرج ہے؟ ہم جھوٹ نہیں بول رہے ہیں ۔ اس دوران کوٹا سری نواس پجاری نے وزیر اعلیٰ کو چھیڑتے ہوئے  کہا کہ آپ اس کے اہل ہیں، اس لئے آپ ہی پارلیمنٹ میں چلے جائیں ۔ اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ  میں اسمبلی کے لئے بھی اہل ہوں، پارلیمنٹ کے لئے بھی اہل ہوں اور اگر کوئی انٹرنیشنل پارلیمنٹ ہے تو میں اس کے لئے بھی اہل ہوں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...