کرناٹک بی جے پی رکن قانون ساز کونسل کے گھر چھاپہ ماری میں برآمد ہوئیں 6000 ساڑیاں اور 9000 اسکول بیگ

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2023, 8:32 PM | ریاستی خبریں |

ہاویری، 16/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان جلد ہونے والا ہے۔ اس درمیان بی جے پی لیڈر آر شنکر کے گھر کمرشیل ٹیکس افسران نے  چھاپہ ماری کی جس میں کچھ ایسی چیزیں برآمد ہوئی ہیں جو حیران کرنے والی ہیں۔ دراصل آر شنکر رکن قانون ساز کونسل ہیں اور چھاپہ ماری میں ان کے گھر سے کثیر تعداد میں ساڑیاں، اسکولی بیگ و کچھ دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے اپنے گھر میں یہ سامان مبینہ طور پر انتخاب کے پیش نظر ووٹروں میں تقسیم کرنے کے لیے رکھے تھے۔

آر شنکر کے گھر میں ہوئی چھاپہ ماری کے تعلق سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے منگل کی دیر شب ہاویری ضلع میں رانیبینور واقع شنکر کی رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران ٹیم نے 6000 سے زیادہ ساڑیاں، تقریباً 9000 کالج-اسکول بیگ اور گھروں میں استعمال ہونے والی پلیٹ برآمد کی ہیں۔ ان سب کی ممکنہ قیمت 20 سے 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رکن قانون ساز کونسل کے گھر پر تقریباً 7 گھنٹے تک یہ چھاپہ ماری چلی تھی۔ افسران نے بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد سامان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ افسران کی ٹیم نے آر شنکر سے ان کے گھر برآمد سامان کو لے کر جی ایس ٹی بل طلب کیا ہے۔ اس کے لیے آر شنکر نے تین دن کا وقت مانگا ہے۔

ہاویری ڈپٹی کمشنر رگھونندن مورتی کا کہنا ہے کہ اگر آر شنکر گھر میں برآمد سامان سے جڑے بل کو دکھانے میں ناکام ہوتے ہیں تو کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کورٹ سے ان کے خلاف کیس درج کرنے کی اجازت مانگے گا۔ ٹیکس ٹیم کی چھاپہ ماری پر ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ چھاپہ ماری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی ایجنسی آزادانہ طور پر کام کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...