کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2023, 12:21 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ ہوگی، 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک میں 19-2018 کے مقابلہ میں پہلی بار ووٹروں کی تعداد میں 9.17 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ تمام نوجوان رائے دہندگان جو یکم اپریل تک 18 سال کے ہو جائیں گے، کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

کرناٹک میں کل 5,21,73,579 ووٹرس ہیں جس کے لئے ریاست بھر میں 58,282 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ ریاست میں 224 ایسے بوتھ بنائے جائیں گے جن میں نوجوان ملازمین تعینات رہیں گے، جبکہ 100 بوتھوں پر جسمانی طور پر معذور افراد کو تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی دی گئی اطلاع کے مطابق ریاست کرناٹک میں 100 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے تمام ووٹرس اپنے اپنے گھر سے ہی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ ریاست میں اسمبلی کی 224 سیٹیں ہیں اور ریاستی اسمبلی کی مدت کار 24 مئی کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ کرناٹک میں آخری بار مئی 2018 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ اور گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 104 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ، کانگریس کو 80 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ جے ڈی ایس نے 37 سیٹیں جیتی تھیں اس طرح کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔

سابقہ انتخابات کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس نے مخلوط حکومت قائم کی تھی اور جے ڈی ایس لیڈر کماراسوامی وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ مگر یہ مخلوط حکومت تقریباً 14 ماہ بعد ہی گر گئی تھی اور بی جے پی پر حکومت گرانے کا الزام عائد ہواتھا۔ اس دوران بی جے پی نے کانگریس اور جے ڈی ایس چھوڑنے والے ایم ایل اے کو اپنے ساتھ لے کر بی ایس یڈیورپا کی قیادت میں حکومت بنائی۔ یڈیورپا نے دو سال بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اس کے بعد بسواراج بومئی ریاست کے وزیراعلیٰ بنے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔