معطل سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کی حمایت میں کسانوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) ہزاروں کسانوں نے اتوار کو چنڈی گڑھ کے قریب موہالی میں ایس ایس پی آفس میں معطل سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ کلوندر پر چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر بی جے پی ایم پی اور اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔ کلوندر کو سی آئی ایس ایف نے فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔ حالانکہ اس معاملے میں کلوندر کا اپنا موقف ہے ۔کلوندر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر کسان یونینوں نے آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔ اتوار کو جب کسان مزدور سنگھرش سمیتی، بی کے یو دوآبہ، گنا سنگھرش سمیتی، بی کے یو آزاد، دوآبہ کسان سمیتی آزاد اور دیگر کے سینکڑوں یونین ممبران احتجاج کرنے نکلے تو کلوندر کا کنبہ ان کے ساتھ تھا۔

کنگنا کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے کو کوئی بھی درست نہیں ٹھہرا رہا، لیکن لوگ کنگنا کے بیان پر اعتراض کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے کلوندر کی حمایت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد کنگنا نے کہا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی کنگنا نے پنجاب کے کسانوں کو دہشت گرد خالصتانی کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ احتجاج کرنے والی خواتین کو 100 روپے دے کر بلایا گیا تھا۔

سینکت کسان مورچہ کے رہنما سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ ’’ہمارا ماننا ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ یا اداکار کو دوسروں کی ماؤں اور بہنوں کے بارے میں برا بھلا کہنے کا حق نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کنگنا رناوت کی حرکتوں کا نوٹس لے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرے۔ پنجابیوں اور کسانوں کی تحریک کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف اس انصاف مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

کسانوں نے اسے انصاف مارچ کا نام دیا ہے۔ کنگنا کو تھپڑ مارنے کا واقعہ 6 جون کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ کانسٹیبل کلوندر کور نے الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے کسانوں کی تحریک میں حصہ لینے والوں کے خلاف فحش باتیں کی تھیں۔ ایک ویڈیو میں کانسٹیبل کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ کنگنا نے کسانوں کے احتجاج میں شریک خواتین پر 100 روپے لینے کا الزام لگایا تھا اور اس میں میری ماں بھی شامل تھی۔ اس سلسلے میں کسان لیڈر بھی کانسٹیبل کی حمایت میں آگئے ہیں۔ راکیش ٹکیت نے کہا ہے، ‘ہم سب اس خاندان اور بیٹی کے ساتھ ہیں۔’

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...