پاکستان میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے سپریم کورٹ جج جسٹس مظاہر نقوی نے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2024, 3:52 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 11/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پاکستانی صدر عارف علوی کے پاس بھیجا ہے۔

دراصل جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد معاملہ گرم ہو گیا تھا۔ جسٹس مظاہر نے آج اس سلسلے میں کونسل کو اپنا تفصیلی جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے، لیکن موجودہ حالات میں میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔‘‘

اس درمیان اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی جسٹس مظاہر نقوی نے تردید کی ہے۔ انھوں نے سپریم جوڈیشیل کونسل کو بھیجے گئے اپنے جواب میں کہا کہ کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے، لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے اٹارنی جنرل کے طور پر پرازیکیوٹر تعیناتی پر بھی اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ کونسل میں ایک شکایت کنندہ پاکستان بار کونسل بھی ہے۔ اٹارنی جنرل شکایت کنندہ پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ہیں اور بار کونسلز کی شکایات سیاسی اور پی ڈی ایم حکومت کی ایما پر دائر کی گئی ہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا ہے کہ شو کاز کا جواب جمع کرانے سے پہلے ہی گواہان کو طلب کرنے کا حکم خلاف قانون ہے۔ یہ الزام سراسر غلط ہے کہ مجھ سے کوئی بھی شخص باآسانی رجوع کر سکتا ہے۔ غلام محمود ڈوگر کیس خود اپنے سامنے مقرر کر ہی نہیں سکتا تھا، یہ انتظامی معاملہ ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کیس میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔