گوکرن سے لاپتہ ہونے والی جاپانی خاتون کیرالہ میں پائی گئی
گوکرن 10 / فروری (ایس او نیوز) گزشتہ ہفتے سیاحتی مرکز گوکرن سے لاپتہ ہونے والے جاپانی خاتون کو کیرالہ سے ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گوکرن میں قیام کے دوران شوہر سے کسی بات پر ناراض ہو کر یہ خاتون ٹرین کے ذریعے کیرالہ چلی گئی تھی۔ شوہر کی طرف سے بیوی کی گم شدگی کی شکایت درج ہونے پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور گم شدہ خاتون انٹرنیٹ پر فعال رہنے کی وجہ سے اس کے کیرالہ میں موجود ہونے کا پتہ چلا۔
گوکرن پولیس کی ٹیم نے کیرالہ پہنچ کر اس خاتون سے بات چیت کی اور اسے واپس اپنے شوہر کے پاس لا کر پہنچا دیا۔