فیفا عالمی کپ 2022: سعودی عرب کے بعد جاپان نے بھی کیا الٹ پھیر، جرمنی کو دی 1-2 سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 11:04 AM | اسپورٹس |

دوحہ، 24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک دن پہلے کی ہی بات ہے جب سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ 2022 ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج یہی کارنامہ جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر انجام دیا ہے۔ گروپ ’ای‘ کے مقابلے میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے پٹخنی دے دی۔ جاپان کے لیے ٹکوما اسانو اور رتسو دون نے گول داغے، جبکہ جرمنی کے لیے واحد گول الکے گوینڈوگن نے کیا۔

جاپان اور جرمنی کے درمیان جب میچ شروع ہوا تو شروع سے ہی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پانچویں منٹ میں جاپان کو کارنر کک ملی، لیکن اس موقع کو اسکور میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اس کے ٹھیک بعد جرمنی کے کھلاڑی کمیچ نے 14ویں منٹ میں گول کرنے کی ناکام کوشش کی۔ بعد ازاں 17ویں منٹ میں جرمنی کو پھر گول کرنے کا موقع ملا۔ لیکن پھر سے مایوسی ہاتھ لگی۔ 19ویں منٹ میں جاپان کے کوبو نے فاؤل کیا، اور پھر جرمنی نے بھی فاؤل کیا۔ جرمنی اس درمیان لگاتار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی تھی، اور اس کا فائدہ اسے 33ویں منٹ میں ملا جب گوین ڈوگن نے گول کر ٹیم کو 1-0 سے سبقت دلا دی۔

دوسرے ہاف میں جاپان نے برابری کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن جرمنی نے ایک بار پھر 47ویں منٹ میں جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے گول کی ناکام کوشش کی۔ اس کے بعد 48ویں منٹ میں ٹیم نے فاؤل بھی کیا۔ اس کے بعد جاپان نے یکے بعد دیگرے گول کی کئی ناکام کوششیں کیں۔ یہ موقع 50ویں منٹ، 58ویں منٹ اور 61ویں منٹ میں بنا تھا۔ جاپان کو کامیابی 75ویں منٹ میں ملی جب رتسو نے گول داغ کر 1-1 کی برابری کروا دی۔

1-1 کی برابری ہوتے ہی کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں اب سبقت بنانے کے لیے گول کی کوشش کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ لیکن جلد ہی 83ویں منٹ میں جاپان کے لیے اسانو نے گول داغ دیا۔ اس طرح جاپان نے 1-2 سے سبقت بنا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے الٹ پھیر کی طرف قدم بڑھا دیا۔ جرمنی نے آخر تک کوشش کی کہ اسکور برابر ہو جائے، لیکن جاپانی کھلاڑیوں نے ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔