جاپان: کورونا سے جنوری ماہ میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 9:28 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جاپان میں اب تک جنوری ماہ میں کورونا وائرس وبا سے متعلق 8103 اموات ہوئی ہیں۔ جاپان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ-19 کی وجہ سے 326 اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 12 دنوں میں اس بیماری سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے آغاز سے جاپان میں کووڈ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وبائی مرض کی وجہ سے 2020 سے اب تک کل 65,400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اکتوبر میں 1,800 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد نومبر میں 3,000 سے زیادہ اور دسمبر میں 7600 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔ ان تمام اموات میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 97 فیصد رہی ہے۔

اگر جاپان میں جنوری ماہ میں بھی اسی طرح کورونا وائرس سے لوگ مرتے رہے تو رواں ماہ کے آخر تک یہ تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ بیماری کی پیچیدگیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ کووڈ-19 کی وجہ سے نمونیا اور قلبی امراض، اسٹروک اور ہارٹ اٹیک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...