سرکاری اردو اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا مطالبہ ۔ بھٹکل میں اقلیتی کمیشن چیرمین کو آئٹا نے دیا میمورنڈم
بھٹکل 30 / نومبر(ایس او نیوز) ریاست کے سرکاری اردو اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور طلبہ کے لئے بنیادی سہولتوں کے فقدان سمیت کئی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے ریاستی اقلیتی کیمشن کے چیرمین عبدالعظیم کو میمورنڈم دیا گیا ۔
بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں اقلیتی کمیشن صدر عبدالعظیم سے ملاقات کرتے ہوئے آئٹا کے ریاستی صدر ایم آرمانوی نے کہا کہ حکومت سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ اساتذہ کی بھرتی کے سلسلے میں بھی اقدامات کرے۔ انہوں نے اقلیتی کمیشن کے چیرمین سے کہا کہ اقلیتی سماج کو درپیش مسائل حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدگی سے توجہ دی جائے ۔
اس سے قبل آئٹا کی طرف سے اقلیتی کمیشن چیرمین کی شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر تحصیلدار تیپّے سوامی، اتر کنڑا محکمہ اقلیتی امور کے ضلع آفیسر ایف، یو پوجیر، محکمہ اقلیتی امور کے ایریا آفیسر شمس الدین، آئٹا ضلع اتر کنڑا صدر علی منیگار، بھٹکل تعلقہ صدر نعیم الحق وغیرہ موجود تھے۔