اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری:مرنے والوں کی تعداد 28 ہزارسے بھی کرگئی تجاوز، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 117فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2024, 9:29 PM | عالمی خبریں |

غزہ 10 فروری (ایس او نیوز) اسرائیل کی غزہ پرجارحیت جاری ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ الجزیرہ نے وزارت صحت کے حوالہ سے خبردی ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں  117فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 152 زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر7/اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 28,064 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 67,611 زخمی ہوئے ہیں۔ 

عالمی خبررساں ایجنسیوں کی دی گئی رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملے اور حماس کے خاتمے کے لیے مانگے گئے منصوبے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے رفح پر وحشیانہ بمباری شروع کردی۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ زمینی حملوں سے قبل جنوبی غزہ شہر سے لاکھوں لوگوں کے انخلاء کا منصوبہ بنائے۔ اس اعلان کے بعد سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ کے 23 لاکھ شہریوں میں سے نصف سے زائد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور تقریباً ہر روز یہاں اسرائیل کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے حوالہ سے میڈیا میں دی گئی اطلاع کے مطابق خان یونس کے سب سے بڑے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس اسپتال میں 300 طبی عملہ، 450 مریض اور 10 ہزار بے گھر افراد نے پناہ لے  رکھی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...