فلسطینوں پرحملہ اسرائیل کے لئے پڑرہا ہے بھاری؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف ؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd January 2024, 1:53 AM | عالمی خبریں |

 غزہ 2 جنوری (ایس او نیوز): اسرائیلی فوج نے غزہ سے اپنے پانچ بریگیڈز پر مشتمل ہزاروں فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردیاہے۔ اس بات کی اطلاع امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے دی ہے۔

رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں فوجیوں کو عارضی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔ حماس کے ساتھ جنگ ​​شروع ہونے کے بعد سے یہ علی الاعلان کیا جانے والا سب سے بڑا انخلا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس انخلا کی وجہ یہ بیان کی کہ تین ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیلی معیشت کے نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور لڑائی کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہاہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم دو بریگیڈز کے ریزرو فوجیوں کو اسی ہفتے گھر بھیج دیا جائے گا، اور تین بریگیڈز کو طے شدہ ٹریننگ کے لیے واپس لے جایا جائے گا۔

ایک بریگیڈ میں فوجیوں کی تعداد 4 ہزار تک ہوسکتی ہے، اور چونکہ اسرائیلی فوج نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اس نے غزہ میں کتنے فوجی تعینات کیے ہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ اس انخلا کے بعد وہاں کتنی فوج بچے گی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ “اس اقدام سے ملک پر معاشی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی اور ہم نئے سال میں ہونے والی سرگرمیوں کے لیے طاقت جمع کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔”

اسرائیل پر اپنے ان لاکھوں شہریوں کا معاشی بوجھ بھی ہے جو حماس کے حملے کے بعد سرحدوں پر اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

اسرائیل میں غیرجانبدار تھنک ٹینک ٹوب سنٹر سوشل پالیسی اسٹڈیز نے بھی کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں اسرائیلی معیشت میں 2 فیصد گراوٹ کی توقع ہے، کیونکہ بہت سے شہری کام کاج چھوڑ کر فوج میں ریزرو ڈیوٹی پر تعینات ہیں یا اپنے آبائی شہروں میں کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیلی حکومت مسلسل عوام سے یہی کہہ رہی ہے کہ یہ ایک طویل فوجی مہم ہوگی تاہم بعض ناقدین اپنی حکومت کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آیا حماس کو ختم کرنے کا مقصد قابل عمل بھی ہے یا نہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ حکومت اتحادیوں میں اختلاف رائے ہے اور وہ خود بھی اپنی حکومت کو ٹوٹنے سے بچانا چاہتے ہیں، جو اس وقت اسرائیلی تاریخ کی انتہائی ناپسندیدہ حکومت بن چکی ہے۔

مزید برآں، اسرائیل تاحال حماس کو ختم کرنے کے اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے اور اپنے 100 سے زیادہ قیدیوں کو چھڑانے میں ناکام رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 22 ہزار فلسطینی شہید اور 60 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں کئی مہینوں کی جنگ کے دوران حالات تباہ کن ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ کے 85 فیصد سے زیادہ باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں، اور بہت سے لوگ جنوب میں تنگ علاقوں میں ہجوم کی صورت میں جمع ہیں جنہیں اگرچہ اسرائیل نے زیادہ محفوظ قرار دیا ہے، اس کے باوجود بھی وہ بمباری سے محفوظ نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔