اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 6:58 PM | عالمی خبریں |

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں وحشیانہ بمباری تیز کر دی ہے، اور خان یونس کے بعض محلوں کے رہائشیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ فوری طور پر نقل مکانی کریں۔ اس سلسلے میں قطر کے ایک بڑے رہائشی پروجیکٹ کو بم کے ذریعے اُڑا دیا گیا ہے۔ ۔

حماس نے صورت حال کے تناظر میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک اب قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ جب کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز قطر سے اپنے مذاکرات کاروں کو یہ کہتے ہوئے واپس بلا لیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم 15,207 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہے۔

قطر کے رہائشی پروجیکٹ کوبھی بموں سے اڑا دیاگیا

 

 ایک طرف جہاں قطر کی کوششوں کے باعث حماس اسرائیل خوں ریز جنگ میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے وقفہ ممکن ہوا، وہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری قطر کے رہائشی پروجیکٹ پر بمباری کر کے اسے تبادہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز وسطی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں قطر کے تعاون سے چلنے والے حمد رہائشی منصوبے پر بمباری کی۔

حملے سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے پروجیکٹ کے رہائشیوں کو فون کالز کے ذریعے انخلا کے لیے وارننگ بھی دے دی تھی، فون کالز کے بعد ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے، تقریباً ایک گھنٹہ بعد صرف دو منٹ کے وقفے میں اس پروجیکٹس پر پانچ اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے۔

ایک ایک کر کے پیلے اپارٹمنٹ کے بلاکس پر بم گرائے گئے، جس سے وہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے اور سیاہ دھوئیں کا ایک بہت بڑا بادل آسمان پر چھا گیا۔

ترکی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2012 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی دوسری جنگ کے بعد، قطر نے حمد رہائشی پروجیکٹ جیسے اہم منصوبوں کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 407 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا

حمد سٹی کا نام خلیجی ریاست کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے نام پر رکھا گیا ہے جنھوں نے 11 سال قبل ایک دورے کے موقع پر اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ غزہ کی پٹی کے سب سے نئے منصوبوں میں سے ایک تھا۔ تعمیر کے بعد سب پہلے فلیٹس (ایک ہزار سے زیادہ) ان فلسطینیوں کو دیے گئے جن کے گھر دو سال قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں تباہ ہو گئے تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔