پاکستان: عمران خان نے لی راحت کی سانس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگی روک کو 31 مئی تک بڑھایا

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2023, 12:02 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 18/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کسی بھی معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک لگانے کے اپنے حکم کی مدت کو 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ حکومت کے وکیل کے ذریعہ 70 سالہ عمران خان کے خلاف دائر معاملوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے مزید وقت کی گزارش کرنے کے بعد آیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جب اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی تو عمران خان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ عرضی میں عمران خان کے خلاف دائر سبھی معاملوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ عمرن خان پر ملک بھر میں 100 سے زائد معاملے درج ہیں جن کی تفصیلات مہیا کی جائے۔ ’ڈان‘ اخبار کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل کے ذریعہ اس کے لیے مزید وقت کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے سماعت کو 31 مئی تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعہ (12 مئی) کے روز عمران خان کو القادر ٹرسٹ بدعنوانی معاملے میں دو ہفتہ کے لیے ضمانت دی تھی اور پولیس افسران سے کہا تھا کہ آئندہ 15 مئی تک ملک میں کہیں بھی درج کسی بھی معاملے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ذریعہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ احاطہ سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو ’ناجائز اور غیر قانونی‘ قرار دیئے جانے کے ایک دن بعد آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...