کسانوں کے راستے میں کیل - کانٹے بچھانا ’امرت کال‘ ہے یا ’انیائے کال‘؟، پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی سے سخت سوال

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2024, 10:10 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی، 11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) پارلیمانی انتخابات سے قبل کسانوں کے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کے اعلان کے بعد تین مرکزی وزراء نے چندی گڑھ میں کسان رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے میں کسانوں اور وزرا کے درمیان بات چیت کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلنے پر کسان دہلی کی طرف مارچ کرنے کے اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ حکومت انہیں روکنے کے انتظامات کر رہی ہے جس کے لیے ان کے راستوں میں کانٹے بچھائے گئے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے راستوں میں کیل – کانٹے بچھائے جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی سے سخت سوالات کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا ہے کہ ’’کسانوں کے راستے میں کیل - کانٹے بچھانا امرت کال ہے یا انیائے کال؟‘‘ پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’اسی غیر حساس اور کسان مخالف رویے نے 750 کسانوں کی جان لے لی تھی۔ کسانوں کے خلاف کام کرنا اور پھر انہیں آواز بھی اٹھانے کی اجازت نہ دینا، یہ کیسی حکومت کی علامت ہے؟‘‘ مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ کسانوں کے لیے نہ تو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) قانون بنایا گیا اور نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے۔ پھر کسان ملک کی حکومت کے پاس نہیں جائیں گے تو کہاں جائیں گے؟‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’ملک کے کسانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ آپ نے کسانوں سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیوں نہیں کرتے؟" واضح رہے کہ ایس کے ایم (غیرسیاسی) اور کے ایم ایم نے فصلوں کے لیے ایم ایس پی کی گارنٹی کے معاملے میں قانون بنانے سمیت کئی مطالبات کے لیے ’دہلی چلو‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس مارچ میں تقریباٍ 200 سے زیادہ کسان تنظیمیں شامل ہیں۔ حکومت نے انہیں ان کے مجوزہ دہلی مارچ سے ایک دن قبل 12 فروری کو بات چیت کے دوسرے دور کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...