ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2024, 12:07 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی 13/اپریل (ایس او نیوز) اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند الرٹ ہو گئی ہے اور ہندوستانی باشندوں کو رِہا کرانے کے لیے کوششیں تیز  کردی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق ہندوستانیوں کی رہائی کو  یقینی بنانے کے لیے  حکومت ہند ،ایران کے ساتھ رابطے میں ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے کارگو جہاز 'ایم ایس سی ایریز' کے ہندوستانی عملے کی فلاح و بہبود اور جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تہران اور دہلی دونوں میں سفارتی ذرائع کے ذریعے کوششیں  کی جارہی ہے۔ 

ایرانی کارروائی 12 روز قبل یعنی یکم اپریل کو  شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے جس میں دو جنرلوں سمیت پاسداران انقلاب کے سات اہلکار مارے گئے تھے۔  ایران نے  قونصل خانے پر  حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

 دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھ  چکی ہے اور خبریں سامنے آرہی ہے کہ   ایران اس کا بدلہ لے   کر رہے گا۔ ایران کے  بدلہ لینے کے عزم کے بعد، تل ابیب سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا  ہے کہ اسرائیلی افواج  بھی  صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے   ایران کو متنبہ کراتے ہوئے کہا تھا کہ  "ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف ہیں۔ ہم اسرائیل کی حمایت کریں گے۔ اور ایران کے حملے کو کامیاب  ہونے نہیں دیں گے۔ جمعہ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے  ایران  کوخبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر حملہ کرنے سے باز آجائے۔دوسری طرف ایران نے بھی عرب ملکوں کے ذریعے بائیدن انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ  اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں اگر امریکہ نے کسی بھی طرح کی  مداخلت کی تو   خطے میں موجود امریکی  اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو دیکھتے ہوئے  ہندوستان نے جمعہ کو اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔مگر اس بیج ہفتہ کو   اسرائیلی ملکیت والے جہاز پرایرانی فوج کے ذریعے  قبضہ کی خبر سامنے آٓنے کے بعد   معاملہ سنگین رُخ اختیار کرنے کا  خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Iran seizes ship linked to Israel with 17 Indian crew; Delhi engages in release negotiations
 

ایک نظر اس پر بھی

اگنی ویروں کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس میں ملے گا ریزرویشن، وزرائے اعلیٰ نے کیا اعلان

آج پورا ملک ’کارگل وجئے دیوس‘ یعنی یومِ فتح کارگل منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے یہاں پولیس اور مسلح افواج کی بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس معاملے میں فوری رد عمل ظاہر کرتے ...

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...