آئی پی ایل 2023: چنئی نے گجرات کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2023, 11:09 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی ، 24/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) چنئی سپر کنگز نے رتوراج گائیکواڑ (44 گیندوں، 60 رنز) کی شاندار نصف سنچری اور رویندر جڈیجہ (22 رنز، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کےکو الیفائر 1 میں منگل کو گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔چنئی نے گجرات کے سامنے 173 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گجرات اننگز کی آخری گیند پر 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

چیپاک کی پچ پر جہاں دیگر بلے باز ایک جدوجہد کر تے نظر آئے، وہیں اوپنر گائیکواڑ نے 44 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رن بنا کر چنئی کی جیت کا راستہ آسان کر دیا۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے جڈیجہ نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

یہ اسکور گجرات کے لیے بہت بڑا ثابت ہوا۔ جدیجہ نے گجرات کو درمیانی اووروں میں رن کے لیے ترسادیا اور اپنے چار اوورز میں محض 18 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ مہیش تیکشنا نے ان کا بخوبی ساتھ دیا اور چار اوورز میں 28 رنز دے کر دو کامیابیاں حاصل کیں۔ راشد خان (30 رنز، 16 گیندوں) نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر جدو جہد کی، حالانکہ یہ گجرات کی جیت پر مہر لگانے کے لیے کافی نہیں تھا۔

چنئی ریکارڈ 10ویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں وہ 28 مئی کو پانچویں بار خطاب جیتنے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کرے گی۔ گجرات کو دوسرے کوالیفائر کے طور پر فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا، جہاں اس کا مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس یا ممبئی انڈینز سے ہوگا۔

گجرات نے ٹاس جیت کر بالنگ کرتے ہوئے محمد سمیع کے دم پر سدھی ہوئی شروعات کی۔ اپنا آئی پی ایل میچ کھیل رہے درشن نالکنڈے نے دوسرے ہی اوور میں گائیکواڑ کو کیچ آؤٹ کرا دیا، حالانکہ یہ گیند نو بال ہونے کی وجہ سے چنئی کے بلے باز کو نئی زندگی مل گئی۔

نئی زندگی ملنے کے بعد، گائیکواڑ نے اس اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اپنی فارم دوبارہ حاصل کی۔ دوسرے سرے پر کھڑے کونوے نے اپنے ہاتھ کھولنے میں وقت لیا، وہیں گائیکواڑ نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاور پلے میں چنئی کو 49 رنز تک لے گئے۔

گائیکواڑ اور کونوے کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 87 رنز کی ٹھوس شراکت داری ہوئی جسے موہت شرما نے گائیکواڑ کا وکٹ لے کر توڑا۔ گائیکواڑ نے 44 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے، حالانکہ ان کا وکٹ گرتے ہی چنئی کی اننگز سست پڑ گئی۔ نور احمد نے شیوم دوبے کو ایک رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ آخری اوورز کی طرف بڑھتے ہوئے اجنکیا رہانے (10 گیندیں، 17 رنز) رن ریٹ بڑھانا چاہا لیکن وہ اگلی ہی گیند پر درشن کو چھکا لگانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کونوے نے 34 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی جدوجہد کا خاتمہ راشد خان نے کیا۔

چنئی نے 10 اووروں میں 85 رن بنائے تھے لیکن وکٹوں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے وہ 17 اوورز میں صرف 137/4 تک ہی پہنچ سکی۔ چنئی نے اگلے تین اووروں میں تین وکٹ گنوا دیے، حالانکہ وہ بلے بازوں کی جدوجہد کی وجہ سے 35 رنز کا اضافہ کر سکے۔ رائیڈو نے نو گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ رویندر جڈیجہ نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ معین علی چار گیندوں پر نو اہم رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چنئی نے 20 اوورز میں 172/7 کا اسکور بنایا۔

عام طور پر گجرات کو تیز شروعات فراہم کرانے والے ردھیمان ساہا اور شبمن گل کی اوپننگ جوڑی ، یہاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جارحیت نہیں دکھا سکی۔ ساہا تیسرے اوور میں 11 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جب کہ تیکشنا نے پاور پلے کے اختتام سے قبل ہاردک پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا۔

گجرات پاور پلے میں محض 41 رن ہی بنا سکی اور جڈیجہ-تیکشنا کی نظم و ضبط والی گیند بازی نے ان کے لیے معاملات کو مزید مشکل بنا دیا۔ بڑھتے ہوئے دباؤ میں، داسن شناکا نے تیکشنا پر چوکا اور ایک چھکا لگایا، حالانکہ وہ جڈیجہ کے خلاف بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ دو اوور بعد جڈیجہ نے ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کر دیا۔

وکٹ گرنے کے دوران، گِل گجرات کے لیے امید کی کرن بن کر پچ پر کھڑے تھے۔ دیپک چاہر نے 13ویں اوور میں ا ن کا قیمتی وکٹ حاصل کیا۔ گِل نے 38 گیندوں میں محض 42 رنز بنائے جبکہ راہل تیوتیا بھی تیکشانا کا شکار ہونے سے پہلے صرف تین رنز بنا سکے۔

گجرات کے چھ وکٹ پر 98 کےاسکور کے بعد چنئی کی جیت تقریباً یقینی ہو گئی تھی۔ آخری اوورز میں راشد نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر گجرات کا مقابلہ کیا۔ راشد نے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بناتے ہوئے وجے شنکر (10 گیندوں، 14 رنز) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت داری کی۔ 19ویں اوور میں راشد کا وکٹ گرتے ہیں گجرات کی جد و جہد ختم ہوگئی۔ متھیشا پتھیرانا نے محمد سمیع کا وکٹ لے کر گجرات کی اننگز کا باضابطہ طور پر خاتمہ کیا کیونکہ چنئی کے ساتھ آئی پی ایل کے فائنل میں داخلہ کیا۔ جڈیجہ اور تیکشنا کے علاوہ چاہر اور پتھیرانا نے بھی دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ تشار دیش پانڈے نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل: دوسرے دن ہندوستان کی بہترین گیندبازی، آسٹریلیائی ٹیم 469 پر سمٹی، محمد سراج نے لیے 4 وکٹ

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے پہلے دن جہاں آسٹریلیا نے اپنی شاندار بلے بازی سے ہندوستان پر زبردست دباؤ بنا دیا تھا، وہیں دوسرے دن کے شروع سے ہی ہندوستانی گیندبازوں نے اپنی شاندار لائن اور لینتھ سے ہوا کا رخ موڑ دیا۔

ڈبلیو ٹی سی فائنل: پہلا دن رہا آسٹریلیا کے نام، ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری، اسکور 327/3

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا۔ آج کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 85 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رن کا بڑا اسکور کھڑا کر لیا ہے۔ آج کے کھیل کا پہلا گھنٹہ بھلے ہی ہندوستان کے نام رہا، لیکن ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور ...

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل: آئی سی سی ٹرافی کی خشک سالی ختم کرنے اترے گی ہندوستانی ٹیم، آسٹریلیا بھی تیار

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے دوسرے ایڈیشن میں خطابی مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کا دوسرا فائنل 7 جون یعنی بدھ کے روز لندن کے ’دی اوول‘ میدان میں شروع ہوگا جو کہ 11 جون تک کھیلا جائے گا۔ 12 جون کو ایک ریزرو دن بھی ...

گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 62 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز نےممبئی انڈینزکو دلچسپ مقابلے کے بعد 62 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 171 رنز پر  آل آؤٹ ہوگئی، گجرات کے  اوپنر بلے باز شبھمان گل نے 129رنز کی شاندار ...

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ

 راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں ...

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ...