انڈین یونین مسلم لیگ کا کرناٹک میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8/اپریل (ایس او نیوز /پریس ریلیز)  لوک سبھا انتخابات کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ نے کرناٹک میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے اس حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کا مقصد مرکز میں کانگریس و سیکولر انڈیا الائنس کی حکومت کا قیام بتایا ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کرناٹک کمیٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی نیشنل کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کرناٹک کی ریاستی کمیٹی نے متفقہ طور پر کرناٹک کی کل 28 لوک سبھا حلقوں میں انڈیا الائنس کے تمام امیدواروں کی حمایت کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ریاستی صدر این جاوید اللہ نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قومی سظح پر انڈیا الائنس کی حمایت کررہی ہے۔ لہذا کرناٹک ریاستی کمیٹی نے بھی کرناٹک کے تمام لوک سبھا حلقوں میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کے مرکز میں کانگریس اور انڈیا اتحاد کی قیادت میں ایک سیکولر حکومت قائم ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 26اپریل اور 7مئی 2024 کودو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...