نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ہندوستان ہاکی عالمی کپ سے باہر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 1:18 PM | اسپورٹس |

بھونیشور، 23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میزبان ہندوستان کو شوٹ آؤٹ  میں 5-4 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی عالمی کپ 2023 سے ہندوستان کو باہر کر دیا ۔

کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے للت کمار اپادھیائےنے17ویںمنٹ میں ، سکھجیت سنگھ نے24ویں منٹ میں  اور ورون کمار نے40ویں منٹ میں گول کئے۔ نیوزی لینڈ کے گول سیم لیننے28ویںمنٹ میں، رسل کین نے43ویں منٹ میں  اور شان فائنڈلے نے49ویں منٹ میں گول  کئے۔ فل ٹائم میں برابری کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان شوٹ آؤٹ مقابلہ ہوا اور  شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور سکھجیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا جبکہ راج کمار پال نے دو گول کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نک ووڈز، فلپس ہیڈن اور سیم لین نے ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ فائنڈلے نے دو گول کرکے کیویز کی جیت پر مہر ثبت کی۔

اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے بیلجیئم کے خلاف کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میزبان ہندوستان کوارٹر فائنل کے لیے مقابلہ سے باہر ہے اور اب اس کا مقابلہ 26 جنوری کو 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے میچوں میں جاپان سے ہوگا۔

دنیا میں 12 ویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی سیٹی بجتے ہی اچھی ہاکی کھیلی اور پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں  کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان نے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی حاصل کیا لیکن 17ویں منٹ میں للت کے فیلڈ گول کے ذریعے پہلی کامیابی حاصل کی۔

میزبان ٹیم نے 21ویں منٹ  سے 24ویں منٹ تک تین پنالٹی کارنر گنوائے لیکن سکھجیت نے 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا۔ سیم لین نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کر کے ہندوستان کی برتری کم کر دی۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے قبل کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ ہندوستان کو آگے بڑھ کر حملہ آور ہاکی کھیلنے کی ضرورت ہے۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے بھی حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پنالٹی کارنر پر جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ہندوستان نے اس کوارٹر میں پانچ پنالٹی کارنر حاصل کیے جن میں سے صرف ایک کو وہ گوہل میں تبدیل کرسکا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے 43ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔

تیسرے کوارٹر میں آخری لمحات میں کئے گئے گول نے نیوزی لینڈ کو اعتماد دیا اور ہندوستان پر پوری طرح غلبہ حاصل کر لیا۔ فنڈلے نے 49ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کر کے برابر کر دیا، جبکہ ہندوستان 52ویں اور 53ویں منٹ میں پی سی پر کوئی گول نہیں کر سکا۔ گول کیپر کرشنا پاٹھک نے 54 ویں اور 60 ویں منٹ میں سیم ہیہ اور سائمن چائلڈ کے گول پر مہلک حملوں کو بے اثر کیا اور میچ شوٹ آؤٹ میں پہنچ گیا۔

شوٹ آؤٹ میں پہلی پانچ کوششیں دونوں ٹیموں کے لیے 3-3 سے برابر رہیں۔ چھٹی کوشش میں فئنڈلے نے نیوزی لینڈ کے لیے گول کیا جبکہ راج کمار نے انڈیا کے لیے گول کیا۔ فلپس ہیڈن اور سکھجیت سنگھ دونوں ساتویں کوشش میں چوک گئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے سیم لین نے آٹھویں کوشش میں گول کیا، جبکہ شمشیر سنگھ گول کیپر ڈومینک ڈکسن کو پار نہیں کر سکے اور ہندوستان ایک گول کے فرق سے میچ میں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...