گجرات فساد پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی بی جے پی کی بوکھلاہٹ کامظہر:رحمن خان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 11:34 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 23؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) 2002 کے گجرات فسادات میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی کے رول پر مشتمل بی بی سی کی طرف سے تیار کی گئی ایک دستاویزی فلم اور اس سے جڑے سوشیل میڈیا مواد پر حکومت ہند کی طرف سے پابندی لگانے کے اقدام پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اورسینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کس قدر خطرے میں ہے- یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس فلم کے سامنے آنے سے حکمران پارٹی کس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے-

نمائندے سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ جیسے ہی عالمی درجے کے خبر رساں ادارے بی بی سی کی طرف سے تقریباً ایک گھنٹے پر مشتمل یہ دستاویزی فلم منظر عام پر آئی جس طرح ملک کی برسراقتدار سیاسی پارٹی چراغ پا نظر آرہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات فسادات سے متعلق اس دستاویزی فلم میں جو دکھایا گیا ہے وہ ممکن ہے سچ ہو-

ڈاکٹر رحمن خان نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی ہے، صرف خبروں میں اس کے بارے میں جانکاری ملی ہے - لیکن جس طرح کا ردعمل مرکزی حکومت کی طرف سے ظاہر کیا جارہا ہے، اس سے عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ مجروح ہوگی- انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اس فلم اوراس سے جڑے سوشیل میڈیا کے مواد پر پابندی لگادینے سے کیا ساری دنیا اسے نہیں دیکھ سکے گی اور کیا سچائی کو سامنے آنے سے روکا جاسکتا ہے -اس سوال پر کہ کیا اس فلم پر پابندی آزادیئ اظہار کے حق پر حملہ نہیں ہے، ڈاکٹر رحمن خان نے کہاکہ اس ملک میں کس موضوع پر آزادیئ اظہار کا حق مجروح نہیں ہورہا ہے،پہلے یہ طے ہوجانا چاہئے -کہیں راست اورکہیں درپردہ، یہ کوشش مسلسل ہوتی رہی ہے کہ آزادیئ اظہار پر حملہ کیا جائے، اسی سلسلے کی یہ ایک کڑی ہے -

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی طرف سے جاری ”بھارت جوڑو یاترا“ کو روک دینے کیلئے مرکز میں حکمران پارٹی کے بعض حلقوں کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رحمن خان نے کہاکہ راہل گاندھی نے جب بھارت جوڑو یاترا کنیاکماری سے شروع کی تھی تو پہلے ہی کلو میٹر پر ان کو روکنے کی کوشش کی گئی اوریاترا کے ہر مرحلے پر ان کو کسی نہ کسی طرح سے ستایا گیا، اس کے باوجود کافی دلیری سے راہل گاندھی نے اپنی یاترا کے 3000 کلو میٹر کا سفر پورا کرلیا ہے -ملک کے عوام کو راہل گاندھی نے جو پیغام دینا تھا وہ دے چکے ہیں، اب روک کر کیا کریں گے -

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امکانات سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بحیثیت کانگریسی ان کی یہی خواہش ہے کہ پارٹی پوری اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے- اس کے علاوہ حیدرآباد کی ایک غیرجانبدار ایجنسی کا تازہ سروے اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو اکثریت مل رہی ہے، اس سے خوش آئند بات اور کیا ہوسکتی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...