مینگلور: دکشن کنڑا میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے انڈیا بلاک کا عوامی اجلاس

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 11:26 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 16/ اپریل (ایس او نیوز) دکشن کنڑا میں فرقہ وارانہ سیاست اور بد عنوانیاں ختم کرکے ضلع کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد آئی این ڈی اے (انڈیا) بلاک کے لیڈروں نے شہر کے ٹاون ہال میں ایک زبردست عوامی اجلاس منعقد کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی / سی پی آئی ایم کے سیکریٹری منیر کاٹیپلا نے کہا کہ آج کے اس اجلاس میں انڈیا بلاک کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے علاوہ مختلف تنظیموں کے لیڈروں نے شرکت کی ہے ۔ دکشن کنڑا میں جے ڈی ایس نے بی جے پی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جے ڈی ایس لیڈر نذیر الال آج ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ۔ 

 انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کا انتخابی منشور (مینیفسٹو) ملاحظہ کریں تو اس میں رام مندر اور آرٹیکل 370 کی ہی بات کی جا رہی ہے جبکہ دو کروڑ نوکریاں دینے جیسے سابقہ منشور کے وعدوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے روڈ شو کے موقع پر کوئی تقریر نہیں کی ۔ نارائن گرو کے جنم دن کو عوامی تعطیلات کی فہرست سے منسوخ کرنے کے سلسلے میں کوئی معذرت نہیں کی ۔ 

 وزیر نریندرا مودی نے سویس بینکوں میں جمع کالا دھن واپس لانے، ڈالر کے مقابلے میں انڈین کرنسی کی قیمت بڑھانے کرپشن ختم کرنے جیسے وعدے کیے تھے ۔ مگر ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ اس کے برعکس سونا، پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ ریفل ایئر کرافٹ سے لے کر الیکشن بانڈس تک بی جے پی کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ بی جے پی حکومت سے صرف آدانی اور امبانی کا ہی فائدہ ہوا ہے ۔

 منیر نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی نے اجیت پوار جیسے لیڈروں کو اپنے ساتھ ملایا ہے جس سے اس کے دعوے پر شک ہوتا ہے ۔

 اس اجلاس میں انڈیا بلاک کی طرف سے عوام کے نام ایک اپیل جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع دکشن کنڑا میں گزشتہ 33 سال سے بی جے پی کے رکن پارلیمان رہنے کے باوجود یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے ۔ لہذا دیش کے دستور کو بچانے ، ملک کا مستقبل محفوظ رکھنے کے لئے اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینا انتہائی ضروری ہے ۔ اسی کے ساتھ ضلع میں بی جے پی امیدوار کو شکست دیتے ہوئے انڈیا بلاک کے امیدوار کی جیت کی یقینی بنایا جائے ۔ اس کے لئے عوامی مفاد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں، نوجوانوں، دلتوں، کسانوں، خواتین ، آدی واسیوں اور اقلیتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا اور ہر حال میں بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔