ہندوستان نے امریکہ کو شکست دی، عالمی کپ کے سوپر 8 میں ہندوستانی ٹیم داخل

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 11:25 AM | اسپورٹس |

نیویارک، 13/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹی 20 عالمی کپ 2024کے سوپر  8 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل  کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

اس بار ٹی 20 عالمی کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہی ہے۔ یہ میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔

ایک وقت ہندوستانی ٹیم 39 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے جنگی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو شکست دی۔ سوریا نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اپنی چوتھی ففٹی بھی بنائی۔ میچ میں سوریا نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 50 اور دوبے نے 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

سوریا اور شیوم نے چوتھی وکٹ کے لیے 65 گیندوں میں 67 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ ان کے علاوہ رشبھ پنت نے 18 اور روہت شرما نے 3 رنز بنائے۔ جبکہ ویراٹ کوہلی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ امریکہ کی جانب سے سوربھ نیتراوالکر نے 2 اور علی خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی امریکی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ پہلا اوور ارشدیپ سنگھ نے کرایا جس میں امریکہ نے 2 وکٹیں گنوائیں۔ اس کے بعد ٹیم سنبھل گئی اور 8 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔ نتیش کمار نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ سٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے۔ جبکہ کورے اینڈرسن صرف 15 رنز بنا سکے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز ارشدیپ نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں ہاردک پانڈیا کو 2 کامیابیاں ملیں۔ اسپنر اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ سے ٹھیک پہلے امریکی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔ ریگولر کپتان مونانک پٹیل انجری کے باعث باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ ایرون جونز نے کپتانی سنبھالی۔ دوسری جانب ہندوستانی کپتان نے اپنے پلیئنگ 11 میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

مشکل صورتحال سے دوچار پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں ہندوستان کی جیت کے لیے دعاکی ہوگی۔ درحقیقت اگر پاکستان کو  کوالیفائی کرنا ہے تو اسے اپنا باقی ماندہ ایک میچ جیتنا ہوگا اور یہ امید بھی کہ امریکہ اپنے باقی تمام میچ ہار جائے ۔ اس وقت گروپ اے میں ہندوستانی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ امریکہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان  کی جیت نے پاکستان کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔

امریکی ٹیم میں ہندوستانی نژاد کئی کھلاڑی شامل ہیں۔ امریکی گیند باز سوربھ نیتراوالکر اور ہرمیت سنگھ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ سوربھ اور ہرمیت ہندوستانی کپتان روہت شرما کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں۔ نیتراولکر سوریہ کمار یادو کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، جنوبی افریقہ دوسری بارعالمی کپ کے خطاب سے محروم

  یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جنوبی افریقہ 2024 میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٹائٹل سے محروم رہا۔ اس بار فرق یہ تھا کہ افریقی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل ہار دیا۔ اس سے پہلے، جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ...

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندوستان کو گھریلو میدان پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی

راچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ٹیم کو 462 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، خراب روشنی کے سبب شام کے وقت مزید کھیل ممکن نہیں ...

بنگلورو ٹیسٹ: سرفراز خان کی شاندار سنچری، 15 چوکے اور 3 چھکے لگا کر کیوی بولرز کو حیران کیا!

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں سرفراز خان نے اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہے، اور انہوں نے 90.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے 110 گیندوں پر 106 رنز اسکور کیے۔ 26 سالہ بلے باز نے ٹم ساؤدی کی گیند پر ایک شاندار چوکے کے ساتھ اپنی سنچری ...

ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز 0-3 سے جیتنے کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑے

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری میچ آج ہندوستان نے حیدر آباد میں کھیلا۔ پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر لیا تھا۔ آج کے میچ میں ایسا محسوس ہوا جیسے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم صرف ریکارڈ توڑنے کے ارادے ...

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...