مودی راج میں کسان پورا دن کام کرکے 27 روپے کما رہے ہیں اور اڈانی صرف ایک گھنٹہ میں 1600 کروڑ روپے کمارہا ہے: مدھیہ پردیش میں پرینکا گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th November 2023, 11:29 PM | ملکی خبریں |

انڈور 8/نومبر (ایس او نیوز) ریاست مدھیہ پردیش کے انڈور میں کانگریس رہنما نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مودی راج میں کسان پورا دن کام کرکے صرف 27 روپے کما رہے ہیں اور اڈانی صرف ایک گھنٹہ میں 1600 کروڑ روپے کمارہا ہے۔

بتاتے چلیں کہ مدھیہ پردیش  میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس اور بی جے پی سمیت دیگر پارٹیوں کی بھی انتخابی تشہیر نے تیزی اختیار کر لی ہے۔ جگہ جگہ سرکردہ لیڈران ریلیاں اور اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے  اندور میں منعقدہ  میگا ریلی میں شریک ہونے کے بعد  جلسۂ عام سے  خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں     بڑھتی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بی جے پی اور پی ایم مودی پر جم کر حملے کئے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔ خواتین آدھے ادھورے سامان کے ساتھ بازار سے لوٹ آتی ہیں۔ لیکن جہاں کانگریس کی  حکومتیں  ہم نے اپنے کاموں سے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی ہے، تاکہ عوام کی جیب میں کچھ پیسے بچ جائیں۔‘‘ 

’اگنی ویر‘ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’سرحد پر کسان کا بیٹا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ کا بیٹا نہیں جا رہا۔ یہ (بی جے پی والے) آپ کے بیٹے کے لیے ’اگنی ویر‘ لے آئے، 4 سال کی ملازمت... پھر بے روزگاری۔ لیکن اپنے بچوں کے لیے بیرون ملک میں تعلیم اور محل۔ آپ نے ویڈیو دیکھی ہی ہوگی کہ بی جے پی لیڈروں کے بیٹے ہزاروں کروڑوں کی رشوت کی بات کر رہے ہیں۔ اس لیے میں کہہ رہی ہوں، بیدار  ہو جائیے۔‘‘ ذات پر مبنی مردم شماری کا تذکرہ کرتے ہوئے گاندھی نے کہا ’’ہم کہتے ہیں ذات پر مبنی مردم شماری کروائیے۔ ذات پر مبنی مردم شماری کا مطلب یہ ہے کہ سماج میں کس ذات کے کتنے لوگ ہیں؟ اگر کسی کے لیے کچھ کرنا ہے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ کس کی کیا ضرورت ہے، کسے کیا دینا ہے؟ لیکن جب ہم ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کرتے ہیں تو بی جے پی خاموش ہو جاتی ہے۔‘‘ 

اپنی دادی اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا  کہ ’’آج آپ اندرا گاندھی جی کو یاد کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت میں لگا دی۔ آج بھی لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کی دادی نے ہمیں پٹّے دلوائے۔ غریبوں کو پانی، جنگل، زمین پر حق دیا۔ ایسے لیڈر اور سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں جن کے اصولوں میں ملک اور عوام کے لیے احترام کی روایت ہوتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔