مودی حکومت نے گزشتہ 9.5 سالوں میں ریزرویشن بل پر کوئی قدم نہیں اٹھایا: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 11:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی کابینہ کی جانب سے خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اس سمت میں تاخیر سے کارروائی کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ساڑھے 9 سالوں میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے کئی خطوط کے باوجود مودی حکومت نے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا ’’خواہ بی جے پی نے اس میں بہت تاخیر کی ہے لیکن یہ بہتر ہے دیر سے ہی سہی۔ بل آخرکار دن کی روشنی دیکھ رہا ہے!‘‘

ایکس سابقہ (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’1989 میں راجیو گاندھی جی نے پہلی بار بلدیاتی اداروں کے لیے یہ تصور پیش کیا تھا۔ راجیو گاندھی کے وژن کو 1993 میں نافذ کیا گیا۔ 2010 میں سونیا گاندھی کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دوران، ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت نے خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ساڑھے 9 سالوں میں، سونیا گاندھی، راہل گاندھی جی اور خود کانگریس پارٹی کے کئی خطوط کے باوجود، مودی حکومت نے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ بھلے ہی بی جے پی نے اس میں کافی تاخیر کی ہے، لیکن یہ کبھی نہ ہونے سے بہتر ہے کیونکہ بل آخرکار دن کی روشنی دیکھ رہا ہے۔

وینوگوپال کا ردعمل وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی طرف سے پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کو منظوری دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، اس طرح پارلیمنٹ کے جاری خصوصی اجلاس میں تاریخی بل کے پیش ہونے کی راہ ہموار ہو گئی۔‘‘

کانگریس نے حال ہی میں پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے حیدرآباد میں اختتام پذیر دو روزہ اجلاس ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خاتون ریزرویشن بل کو منظور کیا جائے۔ پیر کو کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، این سی پی لیڈر سپریہ سولے اور لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی خصوصی اجلاس میں بل کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...