مہاراشٹر میں آسمان سے برس رہی آفت، اگلے 5 دنوں تک دہلی، اتر پردیش اور بہار میں بھی ہوگی موسلادھار بارش

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 12:09 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 9/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب گرمی کی شدت سے نجات ضرور مل گئی ہے، لیکن جگہ جگہ آبی جماؤ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں بارش نے سیلاب والے حالات پیدا کر دیے تھے، اور اب مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں تو حالت بد سے بدتر دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کی شب سے ہو رہی بارش نے ممبئی کے حالات کو انتہائی خراب کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ اسکول و کالج بند کر دیے گئے ہیں اور لوکل ٹرینوں و باہر کی ریاستوں سے آنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر یہ ہے کہ اس وقت ممبئی اسمبلی کا مانسون اجلاس چل رہا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے ریاستوں کے الگ الگ علاقوں سے ممبئی پہنچ رہے اراکین اسمبلی کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ممبئی میں کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پانی سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت رخنہ انداز ہوئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوڑہ ایکسپریس کافی دیر تک کرلا علاقے میں رکی رہی۔ اس ایکسپریس میں کابینہ وزیر انل پاٹل، سنجے گائیکواڑ، امول مٹکاری، جوگیندر کواڈے سمیت کئی اراکین اسمبلی سفر کر رہے تھے۔ بارش کے سبب پیدا حالات میں ان اراکین اسمبلی کو ٹرین سے اتر کر پیدل ہی ریلوے ٹریک پر سفر کرنا پڑا۔

ممبئی کے حالات تو خراب ہیں ہی، آنے والے پانچ دنوں میں ملک کی کچھ دیگر ریاستوں کی حالت بھی پانی پانی ہونے والی ہے۔ مانسون ان دنوں جس طرح ہندوستان کی بیشتر ریاستوں پر مہربان ہے، وہ کئی لوگوں کے لیے وبال جان بن رہا ہے۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور بہار کے کئی علاقے پہلے سے ہی بارش کے سبب پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اب ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 5 دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پیر سے اگلے پانچ دنوں میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، دہلی، راجستھان کے ساتھ ساتھ ملک کے کچھ دیگر حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ڈی نے کیرالہ، لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، مراٹھواڑہ، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، داخلی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور رائلسیما میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...