کانگریس کو بھیجا گیا ’انکم ٹیکس نوٹس‘ سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیے ایک تنبیہ: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 12:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس بھیجا جانا سبھی سیاسی پارٹیوں اور عوام کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے۔ اس سے پارٹیوں کو تباہ کرنے کی بی جے پی کی منشا کا پتہ چلتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ بھیجے گئے ایک نوٹس میں کانگریس پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 29 مارچ کو انکم ٹیکس محکمہ نے ایک نیا نوٹس کانگریس کو بھیجا ہے جس میں 1823.08 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا، جبکہ بھگوا پارٹی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سے 8250 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ یہ سیاسی پارٹیوں اور لوگوں کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ بی جے پی سبھی پارٹیوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘

چدمبرم کا کہنا ہے کہ اس قدم سے بی جے پی کی خود کو ملک میں واحد پارٹی بنانے کی خواہش پوری ہونے کی امید بندھ گئی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’اس کا (بی جے پی کا) ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا ایجنڈا کچھ اور نہیں، بلکہ ’ایک ملک، ایک پارٹی‘ ہے۔ یہ تنبیہ سبھی کے لیے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جلد ہی اس کا احساس بھی ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...