انگریزوں نے تعلیم کو محض روزگار کے حصول کے طو ر پر پیش کیا این ای پی سے سوچ بدل رہی ہے:وزیر صحت سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2022, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہاکہ انگریزوں نے تعلیم کو محض روزگار کے حصول کے راستے کے طور پر پیش کیا۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو نئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) ایسی سوچ کو بدل رہی ہے اور تعلیم کو بہتر کر رہی ہے۔

بروزہفتہ وی ایم ایم آر کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا ہے اور اس دوران آنے والی نسل کو اچھی تعلیم فراہم کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ تعلیمی نظام میں بہت اصلاحات کر رہے ہیں۔انگریز تعلیم میں ہندوستانی فکر پر بحث کی اہمیت کے قائل نہیں تھے۔ مسلط تعلیم کی وجہ سے ہم اپنے ورثے کو پہچان نہیں سکے۔ علم اور تعلیم کی کئی شکلیں ہیں۔

انہوں نے ذکر کیا کہ سوامی وویکانند نے کہا تھا کہ تعلیم شخصیت کی تشکیل کرتی ہے۔نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ہنر مندی کی تربیت حاصل کر کے انہیں موجودہ دور کے مطابق تیار کر سکیں۔ اس کے لیے تعلیمی انفراسٹرکچر کو بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے اب تک نئے میڈیکل کالجوں کی تعمیر کی شرح میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے سی ایم آر یونیورسٹی کے سربراہ کے سی رام مورتی کو بھی مشورہ دیا کہ وہ مستقبل قریب میں ایک نیا میڈیکل کالج شروع کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...