میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ان (کیجریوال) کے خاندان اور بچوں سے ملاقات شیشے کی دیوار سے کرائی جا رہی ہے۔

سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو زیڈ پلس سیکورٹی حاصل ہے مگر جب وہ کیجریوال سے ملے تو ان کے درمیان شیشے کی دیوار تھی۔ بی جے پی نے اس کارروائی سے صاف کر دیا ہے کہ اسے کجریوال سے نفرت ہے۔ عآپ کے لیڈر نے کہا کہ اروند کیجریوال کو 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے، ان پر تشدد کرنے کا منصوبہ ہے، ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور خاندان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ جبکہ اروند کیجریوال مختلف مٹی سے بنے ہیں، انہوں نے آئی آر ایس سروس چھوڑ دی ہے، توڑنے کی کوششوں میں وہ مزید مضبوط ہوں گے۔

بھگونت مان اور وزیر اعلیٰ کیجریوال نے 15 اپریل کو تہاڑ جیل میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں سخت گیر مجرم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں دو الگ الگ سماعتوں میں یکم اپریل تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں یکم اپریل کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ بھیج دیا۔ 15 اپریل کو ان کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی اور عدالت نے 23 اپریل تک ان کی عدالتی تحویل میں اضافہ کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی کے باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اکھلیش یادو اسپیکر کو لکھیں گے خط

راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر ...

اگنی ویروں کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس میں ملے گا ریزرویشن، وزرائے اعلیٰ نے کیا اعلان

آج پورا ملک ’کارگل وجئے دیوس‘ یعنی یومِ فتح کارگل منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے یہاں پولیس اور مسلح افواج کی بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس معاملے میں فوری رد عمل ظاہر کرتے ...

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...