کاسرکوڈ ٹونکا ساحل کنارے شروع ہو رہی ہے سڑک کی تعمیر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 4:48 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور،  2 / اپریل (ایس او نیوز) کاسرکوڈٹونکا کے ساحلی کنارے  پر مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے منصوبے کے تحت گزشتہ سال جو سڑک کی تعمیر کا کام مقامی ماہی گیروں کے احتجاجی کی وجہ سے ادھورا چھوڑا گیا تھا اب پولیس کی کڑی نگرانی میں اسے مکمل کرنے کی تیاری ہو رہی ہے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق پکّی سڑک بنانے کے لئے مٹی بچھا کر جو کچا رستہ بنایا گیا تھا اب وہاں مزید مٹی ، جیلی، پتھر وغیرہ لا کر ذخیرہ کیا جا رہا ہے ۔ اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اب اس کچے راستے پر تارکول بچھانے اور پکّی سڑک بنانے کا کام آگے بڑھے گا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ مقامی گرام پنچایت کی طرف سے محکمہ بندرگاہ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں اس سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈ، ٹینڈر کی تفصیلات پوچھنے کے علاوہ  پنچایت کی طرف سے اجازت نامہ کیے بغیر تعمیری کام آگے نہ بڑھانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ 
    
دوسری طرف مقامی ماہی گیروں نے  اس صورتحال پر 'دیکھو اور انتظار کرو' کا رویہ اپنایا ہے ۔ آگے حالات کیا رخ اختیار کریں گے فیل الحال یہ کہنا مشکل ہے ۔  

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...