ہوناور، 8 / فروری (ایس او نیوز) دوموٹر بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک پر سوار دو لوگ شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسری بائک شعلہ پوش ہوگئی۔ حادثہ ہلدی پور کے اگرہار بڈگنی بریج کے قریب منگل رات کوپیش آیا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کےمطابق ہمالیہ بائک پر تین لوگ سوار تھے، یہ لوگ کدھر کے تھے، پتہ نہیں چل سکا البتہ ان میں ایک غیر ملکی تھا، رپورٹ کے مطابق لاپرواہی کاالزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے ہمالیہ بائک پر سوار لوگوں کی دُھلائی کردی۔ پتہ چلا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد ان کی بائک کو آگ بھی لگ گئی۔ جب تک فائر بریگیڈ موقع پرپہنچتی بائک بری طرح جل چکی تھی۔
حادثےمیں جن دو مقامی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں، اُن کی شناخت کرشنا گنپو گوڈا اور دیوی داس وینکٹرمنا گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔