چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، سو سے زائد افراد ہلاک؛ کئی عمارتیں منہدم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th December 2023, 4:04 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ 19 ڈسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ قریب 126 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے بتایا کہ صوبہ گانسو میں زلزلے کے سبب 100 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ پڑوسی صوبے چنگھائی کے شہر ہائیڈونگ میں 11 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔

یوروپی میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی تھی لیکن چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔

حکام نے زلزلے کے فوراً بعد امدادی عملے کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا، متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو اداروں کو تلاشی اور ریلیف کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں چین کے مشرقی علاقے میں 5.4 شدت کے زلزلے کے سبب 23 افراد زخمی اور درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں، ستمبر 2022 میں سیچوان صوبے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2008 میں 7.9 شدت کے زلزلے کے سبب 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے، ان میں 5 ہزار 335 طلبہ بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔