مینگلورو: ہندوتواوادی جنونی ٹولے کی گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ - پندرہ منٹ میں چار مسلمانوں کے قتل کو دیا ورلڈ ریکارڈ کا درجہ؛ پولس نے ازخود لیا نوٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2023, 2:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 18 / نومبر (ایس او نیوز) ہندوتوا وادی مذہبی جنونی ٹولے کی انتہائی گھٹیا  ذہینت کا مظاہرہ پیش کرنے اور انسانیت کو شرمسار کرنے والاایک  پیغام انسٹاگرام کے "ہندو منترا" نامی اکاونٹ پر پوسٹ ہوا ہے جس میں اڈپی کے نجارو  میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی ستائش کی گئی ہے ۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولس نے آزخود نوٹس لیتے ہوئے   اس تعلق سے معاملہ درج کرلیا ہے۔

    تین خواتین اور ایک کم عمر لڑکے کے وحشیانہ قتل پر جہاں پورے ضلع میں سوگ اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پر بڑی بے شرمی سے انسٹاگرام پر تُولُو زبان میں پوسٹ کیے گئے پیغام میں "محض پندرہ منٹ میں چار مسلمانوں کے قتل کو ورلڈ ریکارڈ" سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ اور قاتل پروین چوگلے کی تصویر کو فوٹو شاپ کرکے اس کے سر پر تاج دکھاتے ہوئے اسے "بادشاہ" کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔

    اڈپی ضلع ایس پی ارون کمار نے بتایا کہ اس طرح کا پیغام سامنے آتے ہی اُڈپی سی ای این پولیس نے فوراً کارروائی کی ہے اور جرم نمبر 140/2023 کے ساتھ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اور آئی پی سی کی  505(2)سائبر کمپلینٹ درج کی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ انسٹا گرام اکاونٹ ایڈمن کے خلاف اڈپی سی ای این پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی داخل کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔