بینگلورو: موٹر گاڑیوں میں تیز روشنی والی ہیڈلائٹس کے خلاف پولیس کی کارروائی - پانچ دن میں ہوئے درج 5 ہزار معاملے 

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،  7 / جولائی (ایس او نیوز) ٹریفک پولیس نے آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تیز روشنی کی ہیڈ لائٹس استعمال کرنے والی موٹر گاڑیوں کے خلاف ریاستی گیر پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس کے تحت پہلے پانچ کے دوران 5 ہزار معاملے درج کیے گئے ۔ 
    
اگرچہ کی سنٹرل موٹر وھیکل ایکٹ (سی ایم وی) کے اندر آنکھوں کو خیرہ کرنے والی روشنی کے ہیڈ لائٹس کے تعلق کوئی خاص معیار مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہیڈ لائٹس کی روشنی کی تیز چمک اور آنکھوں کو چکا چوند کرنے کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے کارروائی کرتے ہیں ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال پہلی مرتبہ معاملہ درج کرتے ہوئے پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد دوبارہ پکڑے جانے پر 1000 روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔ 
    
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں ہوئی کارروائی کے دوران بینگلورو سب سے اگے رہا جہاں 2,153 معاملے درج ہوئے ۔  اس کے بعد دوسرے نمبر پر 302 معاملوں کے ساتھ  میسورو سٹی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹمکورو میں 237 ، اتر کنڑا 236 ، منگلورو سٹی 187 اور وجیا نگر میں 182 معاملے درج کیے گئے ۔
    
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس  اور کمشنر برائے ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی آلوک کمار نے بتایا کہ ہم لوگ سڑک استعمال کرنے والوں کی آںکھوں کو خیرہ کرنے والی تیز ایل ای ڈی لائٹس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ آج کل لاریوں اور بسوں کے سمیت کئی گاڑیوں میں ایسی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس استعمال کی جا رہی ہیں جو سامنے والے ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی آنکھوں کو دھندلا کر دیتی ہیں ۔ یہاں تک کہ اس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لئے خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔
    
ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ "ہم لوگ کارروائی کے وقت بطور ثبوت تیز روشنی والی گاڑیوں کے فوٹوز لیتے ہیں اور ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہیں۔  جب لوگوں کو جرمانے کی کارروائی کے خلاف اعتراض ہو، انہیں عدالت میں اسے چیلنج کرنے کا اختیار ہے ۔"

ایک نظر اس پر بھی

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کرناٹک کی جی ایس ڈی پی میں 2023-24 کے لیے 10.2 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کرناٹک نے مالی سال 2023-24 میں 10.2 فیصد کی مضبوط جی ایس ڈی پی نمو کا اندراج کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے وزارت شماریات اور پروگرام عمل درآمد (MOSPI) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا ہے کہ ریاست نے قومی اوسط 8.2 فیصد کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شمالی ہندوستان میں ٹھنڈ کا آغاز، جنوبی ریاستوں میں بارشیں برقرار

شمالی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج تمل نادو، کیرالہ، اور کرناٹک کے کچھ علاقوں میں بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بہار میں بھی بدھ سے کچھ مقامات ...

کرناٹک حکومت کا پی پی پی ماڈل کے تحت 11 میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ

ریاستی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) ماڈل کے تحت 11 اضلاع میں جہاں اس وقت کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے، 11 نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس وقت ریاست کے 22 اضلاع میں 22 سرکاری میڈیکل کالج ہیں جبکہ 11 دیگر اضلاع میں کوئی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے۔ اس ...

گوری لنکیش قتل کیس کے ملزم شری کانت پنگارکر کی شیو سینا میں شمولیت، تنقید کا سامنا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل، صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ملزم شری کانت پنگارکر نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دھڑے شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ...