جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 4:22 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میونخ 3 دسمبر (ایس او نیوز):جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی ریاست باویریا شدید ترین برفباری کی زد پر ہے، جس کی وجہ سے میونخ سے نکلنے والی تمام پروازیں میدان میں ہی پارک کی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، پیر تک سروس معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جرمن کے محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان نے جرمنی کے شمالی وسطی حصوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور حد نگاہ تمام علاقہ برف سے ڈھگ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مشکل وقت میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، اپنے ہی پارلیمانی اراکین کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ، 4 دنوں میں اہم فیصلہ متوقع

لگاتار تنازعات کا سامنا کر رہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں، ٹروڈو کو پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے صرف 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کر دی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ، چھاترا لیگ، کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس ایک خطرناک حادثے سے بچ گئیں

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی گاڑی ایک حادثے سے بال بال بچ گئی، جبکہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد کملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات کو روکنے میں ناکامی پر ایک ...

اقوام متحدہ ایجنسی کے سربراہ کا بیان: جنگ نے فلسطینی معیشت کو تباہ کر دیا، غزہ 70 سال پیچھے چلا گیا

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے غزہ کی پٹی کو 1950 کی دہائی کی حالت میں پہنچا دیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس صورتحال پر ...

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...