اڈپی میں بھاری برسات کی وجہ سے سیلابی صورتحال - منگل کو اسکولوں میں چھٹی؛ طلبہ سمیت متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر کیا گیا منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،  8 / جولائی (ایس او نیوز) ضلع کے مختلف مقامات پر زبردست بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کےبعد متاثرہ علاقوں سے طلبہ اور دیگر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فائر ایمرجنسی سروس کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔ بھاری بارش اور ریڈ الرٹ جاری کرنے بعد ضلعی انتظامیہ نے کل منگل کو ضلع اڈپی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
    
آج پیر کو بھاری برسات کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد کو بچانے کی کارروائی گونڈی بیل اور کرشنا مٹھ کے قریب والے علاقوں میں کی گئی ، جہاں ایک پیئنگ گیسٹ کی سہولت والے گھر میں پانی گھسنے کی وجہ سے طلبہ پھنس گئے تھے ۔ اس کے علاوہ فائر ایمرجنسی ٹیم نے ان علاقوں سے کئی مکینوں کو سیلابی پانی سے بچانے اور محفوظ مقام پر پہنچانے کی کارروائی انجام دی۔ گونڈی بیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد فائر ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئی اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے نکالنے کا کام انجام دیا۔
    
اڈپی شہر میں بے شمار لوگ برساتی پانی میں گِھر گئے اور سڑکیں پوری طرح پانی میں ڈوب گئیں۔ اڈپی میونسپل کمشنر نے متاثرہ علاقے کا معائنہ کرتے ہوئے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ 
    
ضلع کے کئی مقامات پر سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔ بہت سارے نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی اور گھروں کے اندر سیلابی پانی گھس گیا۔ سڑکوں پر پانی اس حد تک بڑھ گیا کہ سڑکوں، نالوں اور ندیوں میں فرق کرنا ممکن نہیں رہا۔ 

صبح سے جاری مسلسل بارش رپورٹ لکھے جانے تک جاری تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔