اُترکنڑا کی طرح دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں بھی زبردست بارش - مرونتے میں بڑھتا جا رہا ہے سمندری کٹاو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2024, 10:37 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 7 / جولائی (ایس او نیوز)جس طرح اُترکنڑا میں اتوار کو زبردست بارش  ہوئی ہے اور  بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، پڑوسی ضلع اُڈپی  اوردکشن کنڑا میں بھی زبردست بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ۔ 

    محکمہ موسمیات نے ساحلی اضلاع کے لئے 7 جولائی سے 9 جولائی تک ایلو الرٹ جاری کررکھا ہے ، لیکن آج کی بارش  یلو الرٹ سے بھی زیادہ   نظر آئی ہے۔ منگلورو شہر میں بھاری برسات کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ کوڈاجے - اننت واڑی روڈ پر گولی کٹے علاقے میں ایک کار کے اوپر درخت گرنے سے کار کو نقصان پہنچا، البتہ کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں ہوا ۔  کاشی بیٹو ہائی وے پر گندہ کیچڑ پھیل جانے سے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک متاثر ہوئی ۔ 

 ُ   اڈپی ضلع میں مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے کارکلا ، ہیبری اور اڈپی میں نشیبی علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ  بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوئی  ہے۔

    مرونتے ساحل پر سمندری کٹاو کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ مرونتے جانے والی روڈ واقع  بوبرایا دئیوا ستھانا کے پاس سمندری کٹاو سے بچانے کے لئے ساحلی کنارے پر بچھائی گئی چٹانیں انتہائی تیز لہروں کی وجہ سے سمندر میں بہہ گئیں  ہیں اور اس وقت یہاں کی رکاوٹی دیوار پوری طرح گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد سڑک بھی سمندری لہروں کی نذر ہونے کا امکان ہے ۔ خیال رہے کہ تین سال قبل 'تاوکٹے طوفان' کے موقع پر بھی اس مقام پر اسی طرح کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔