ساحلی کرناٹکا میں بھاری بارش، اتر کنڑا اور اڈپی میں جاری کیا گیا ریڈ الرٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2024, 7:14 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9/جون (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں دو دنوں سے زور دار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے، اس درمیان آج اتوار کو چوبیس گھنٹوں کے لئے ساحلی اضلاع شمالی کینرا اور اڈپی میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 

ریاست میں امسال 7 جون سے ہی مانسون کی بارش ہو رہی ہے لیکن زبردست بارش نے بعض اضلاع میں عام زندگی کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھاری بارش کے پیش نظر کرناٹک کے شمالی داخلہ کے اضلاع بیلگام، دھارواڑ اور گدگ کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، ساحلی ضلع دکشن کنڑ سمیت ریاست کے باگل کوٹ، کوپل، رائچور، وجئے پور، چکبالا پور، چتردرگا، داونگیرے، شیموگہ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 جون کو جنوبی کنڑا ضلع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوں گی۔ اسی طرح بیلگاوی، گدگ، دھارواڑ، ہاویری اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ باگل کوٹ، کوپل، رائچور، وجئے پور اضلاع میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا خدشہ ہے۔

شیموگہ، چکبالاپور، چتردرگا، داونگیرے اضلاع میں طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے، کرناٹک کے شمالی اندرونی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر درمیانی درجہ کی بارش ہونے کا امکان ہے جہاں کوئی الرٹ نہیں دیا گیا ہے اور جنوبی اندرونی علاقوں کے باقی اضلاع میں بھی عام بارش ہوگی۔

ماہی گیروں کو وارننگ: محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی اضلاع میں45 کلومیٹر فی گھنٹہ۔ سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ساحلی اضلاع کے ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

بنگلور شہر اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں تک بادل چھائے رہیں گے۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 31 ڈگری اور 21 ڈگری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...