مسقط کی ہیلتھ آفسراوربھٹکل کی دُختر ڈاکٹر وسیمہ، بسترمرگ کے مریضوں کا کریں گی مفت علاج؛ رابطہ سوسائٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th September 2023, 12:57 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/ ستمبر(ایس او نیوز) وزارت صحت مسقط میں ہیلتھ آفیسرکے طورپرخدمات انجام دینے والی بھٹکل کی ہونہاردُخترڈاکٹروسیمہ ایوب سدی باپا رابطہ سوسائٹی کے بینرپربھٹکل میں بسترمرگ کے بزرگ مریضوں کا مفت علاج کریں گی۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری نے دی ہے۔

وہاٹس ایپ کے ذریعے اخبارنویسوں کومعلومات فراہم کرتے ہوئےانہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جن گھروں میں بزرگ حضرات بسترمرگ پرپائے جاتےہوں اوراُنہیں طبی امداد کی ضرورت ہوتوموبائل نمبر: 9148448127 پر رابطہ کرکے ڈاکٹروسیمہ صاحبہ کا اپائنمینٹ حاصل کریں۔ وہ خود مریضوں کے گھر پنچ کر آُٓن کامعائنہ کریں گی، علاج تجویز کریں گی، ضرورت پڑنے پرماہرڈاکٹرسے رجوع ہونے کی ہدایت دیں گی۔اس تعلق سے محترمہ ڈاکٹر وسیمہ صاحبہ کو رابطہ کی طرف سے مریضوں کے گھرپہنچنے اورعلاج معالجہ کے لئے سواری سمیت ضروری سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جبکہ  ضرورت پڑنے پر رابطہ سوسائٹی کی ایمبولینس بھی استعمال کی جاسکتی ہے، بھٹکل کے عوام کو اپنی خدمات پیش کرنے کا جذبہ رکھنے والے ڈاکٹر وسیمہ بھٹکل سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کا بھی تعاون حاصل کرے گی اور سرکاری ڈاکٹروں کے ذریعے بھی علاج معالجہ کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دیں گی۔ 

پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر وسیمہ آج سنیچرشام کو بھٹکل پہنچ چکی ہیں،اتوار17 ستمبر سے مریضوں کے ناموں کا اندراج شروع کیا جائے گا۔ جبکہ 19 ستمبر سے وہ اپنی خدمات فراہم کریں گی، بتایا گیا ہے کہ وہ مختصر مدت کے لئے بھٹکل تشریف لائی ہیں، اس لئےعوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپائنمینٹ حاصل کریں اوراپنے گھرمیں موجود بزرگ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ماہر ڈاکٹر وسیمہ کی خدمات سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ سوسائٹی سے موبائل نمبر: 7899378300 یا 7349642746 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کون ہیں ڈاکٹروسیمہ ؟ معروف اورصد سالہ قدیم تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سابق جنرل سکریٹری مرحوم معلم ظفرعلی کی بڑی دُخترڈاکٹروسیمہ گذشتہ تیس سالوں سے وزارت صحت مسقط میں ہیلتھ آفیسر کے طورپرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ بتاتے چلیں کہ والدہ نعیمہ جوباپو کی تربیت میں انہوں نے میٹرک امتحان میں پورے ضلع اورنگ آٓباد (مہاراشٹرا) میں اول رینک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ممبئی کے گرانٹ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ممبئی کے ماسینا اسپتال سے اپنے طبی سفر کا آغاز کیا، جناب ایوب سدی باپاکے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے چائلڈ ہیلتھ میں ڈپلوما کیا اور پھرمسقط روانہ ہوئی، شوہرجناب ایوب صاحب نے انہیں مزید آگے بڑھنے میں بھرپورتعاون کیا اوران کی ہمت بڑھائی، یہی وجہ ہے کہ وہ تیس سالوں سے مسقط میں طبی خدمات پرمامورہیں اوربھٹکل کمیونٹی بھی ان سے بھرپوراستفادہ کررہی ہیں۔ ان کے تینوں فرزند انجینئرہیں اورمسقط میں ہی برسرروزگارہیں جبکہ ان کی ایک دُخترمینگلورینوپویا کالج میں بی ڈی ایس کررہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ ان کی ایک ہمشیرہ محترمہ طالیہ معلم انجمن پی یو سی کالج فور ویمن میں نائب پرنسپال ہیں جبکہ ان کا ایک بھائی مُعِزمعلم دبئی میں ملازمت کےساتھ ساتھ بھٹکل مسلم جماعت دبئی میں صدارت کے اعلیٰ عہدہ پرفائزہیں۔

Dr. Waseema, Health Officer in Muscat, to Provide Free Care for Bedridden Patients in Bhatkal; announced Rabita Society

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔