سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2022, 12:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍اگست(ایس او نیوز)تعلقہ بھر میں گزشتہ جمعہ کوہوئی زور دار بار ش سے ہوئی فصلوں کی تباہی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسروں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اور بارش کی تباہی سے مشکل کا سامنا کر رہے متاثرین کیلئے فوری 10ہزار روپئے کا معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں بارش کی تباہیوں کا جائزہ لینے کے بعد کہاکہ متاثرین کو آج ہی فور ی 10ہزار روپئے کا معاوضہ دئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے،اس کے علاوہ تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بکریوں،مرغیوں،فصلوں اور دیگر نقصانات کیلئے بھی معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکومت کی طر ف سے دئے جانے والے معاوضے سے متاثرین کا کوئی فائد ہ نہیں ہوگا،حکومت کی طرف سے دئے جانے والے معاوضے کے ساتھ جے ڈی ایس پارٹی کی طرف سے بھی معاوضہ کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔کولور کے گاندھی گرام،تٹامارنہلی سمیت دیگر مقامات پر فوڈ کٹس تقسیم کئے جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

کمارسوامی نے بتایاکہ پچھلی بار بھی بارش کے متاثرین کو ان کی اور پارٹی کی طرف سے 15تا 20 لاکھ روپئے کا معاوضہ فراہم کیاگیاتھا۔شہر کے راستوں پر بھی پانی جمع ہوگیاہے اور کئی سڑکیں تباہ ہوچکیں،محکمہ تعمیرات عامہ اور سٹی منسپل کونسل کے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مستقل حل ڈھونڈنکالنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ بیڑی کالونی،تٹامارنہلی،گاندھی گراما سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کے بارے میں بھی اطلاع ملی ہے۔گاندھی گراما میں پیش آئے حادثے کیلئے بنگلور -میسور ہائی و ئے کا تعمیری کام غیرتکنیکی ہوناہی اہم سبب ہے۔ پچھلی بار بھی اس معاملے میں افسرو ں کو آڑے ہاتھ لیاگیاتھا اور مستقل حل ڈھونڈ نکالنے کی ہدایت دی گئی تھی۔کمارسوامی نے شہر کے پیٹے چیرے،بیڑی کالونی،منگلوار پیٹ،لالا گٹہ،تٹامارنہلی،کولور کے گاندھی گرام کا دورہ کرکے بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ستی منسپل کونسل کے صدر پرشانت،اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین منجوناتھ،تحصیلدار سدرشن،جے ڈی ایس کے تعلقہ صدر ایچ سی جئے متو،منسپل کونسلر رفیق،ناگیش،ستیش بابو اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...