70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی پر حماس کررہا ہے غور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th November 2023, 12:32 PM | عالمی خبریں |

غزہ 14/نومبر (ایس او نیوز)  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اس بات پر غور کررہا ہے کہ  70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی  کی جائے جس کے دوران  غزہ پٹی کے علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔

عرب میڈیا  کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ  نے ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے قطری ثالثوں سے کہا  ہے کہ  ہم 5 روز کی جنگ بندی کے بدلے میں 70 یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں، لیکن  معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے اور امدادی سامان غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک پہنچانے کی چھوٹ ملنی چاہئے۔ 

البتہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق   اسرائیل،   یرغمال بنائے گئے  100  اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی چاہتا ہے لیکن حماس نے 70 خواتین اور بچوں کو رہاکرنے کا عندیہ دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی خواتین اور بچوں  کی رہائی کے ساتھ ساتھ  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور نوجوانوں کو بھی  گروپوں میں رہا کیا جائے گا۔ واشنگٹن پوسٹ نے اسرائیلی اہلکار   کے   حوالے سے بتایا ہے کہ   معاہدے کے مطابق  پانچ دن کی عارضی جنگ بندی یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...