ہلدوانی میں کرفیو میں نرمی، تشدد کے دو دن بعد امن کی جانب واپسی

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2024, 10:10 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دہرادون،10/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) اتراکھنڈ میں ہلدوانی کے بن بھولپورہ میں مبینہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مدرسے اور مسجد کو منہدم کرنے کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد اب امن کا قیام ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ ہلدوانی تشدد میں 6 افراد مارے گئے تھے جبکہ 100 سے زیادہ گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔ تاہم اس واقعے کے دو دن بعد اب کرفیو میں نرمی کی جا رہی ہے۔

اس بارے میں اتراکھنڈ کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر اے پی انشومن نے کہا کہ بن بھولپورہ اور آس پاس کے علاقوں کو چھوڑ کر ہلدوانی میں کرفیو ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بن بھولپورہ جانے کی اجازت نہیں ہے اور پولیس کو اپنا کام کرنے دیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد برپا کرنے والے افراد کو تلاش کر رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس تشدد کے سلسلے میں 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جس میں 16 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور 5 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم جمعرات کو مسلم اکثریتی علاقے بن بھولپورہ میں غیر قانونی مدرسے اور مذہبی مقام کو منہدم کرنے پہنچی تو انہیں مشتعل ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔ موقع پر پتھراؤ اور اگزنی بھی کی جانے لگی تھی۔ اس تشدد میں 100 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد سی ایم دھامی نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جمعرات کی شام تقریباً 4.30 بجے شروع ہونے والا تشدد پورے علاقے میں پھیل گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کارروائی کرنے پہنچی پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے پوری تیاریاں نہیں کی تھیں اور اس کارروائی میں جلدبازی کرنے کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں اس کارروائی کے حوالے سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی تھی جسے انتظامیہ نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ چار روز قبل کشیدگی پھیلنے کے بعد بھی علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے لیے جامع حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...