نیٹ امتحان: گجرات کے گودھرا سے 5 ملزمین گرفتار، نقل کرانے کے لیے 10-10 لاکھ روپے میں ہوئی تھی ڈیل!

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2024, 12:40 PM | ملکی خبریں |

 گودھرا  ، 15/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگی سے متعلق گجرات پولیس نے 5 ملزمین کو آج گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب تک ڈھائی کروڑ روپے کے منی ٹریل کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طلبا سے 10-10 لاکھ روپے لے کر نیٹ امتحان پاس کرانے کا کاروبار چل رہا تھا۔ گزشتہ مہینے پنچ محل ضلع کے کلکٹر کو ملی اطلاع کی بنیاد پر گودھرا واقع جئے جلارام اسکول کے نیٹ امتحان مرکز کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ بچوں سے پیسے لے کر امتحان پاس کرانے کا کھیل ہوا ہے۔ اس کے بعد پنچ محل ضلع کے ایجوکیشن افسر کریٹ پٹیل نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

جانکاری کے مطابق 5 مئی کو ہونے والے امتحان میں ٹیچر تشار بھٹ اسی سنٹر میں لابی کنڈکٹر تھے۔ وہ کسی طالب علم سے 10 لاکھ روپے لینے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی ضلع ایجوکیشن افسر نے سنٹر پہنچ کر ان سے پوچھ تاچھ کی۔ ضلع ایجوکیشن افسر کو پوچھ تاچھ اور جانچ کے دوران ان کے فون سے پرشورام رائے نامی شخص کے ساتھ چیٹ میں کچھ تصویریں ملیں، جن میں 11 طلبا کے نام، رول نمبر اور ان کے امتحان مرکز کا پتہ لکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی کار سے 7 لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوا۔

جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ گودھرا کے عارف وورا اور وڈودرا کے رائے اوورسیز کے مالک پرشورام رائے کا طلبا سے پیسے لے کر پاس کرانے میں اہم کردار ہے۔ بھٹ کے فون سے 20 سے زائد طلبا کے نام ملے ہیں جس کے سامنے کنفرم سمیت کئی نشان لگے ہوئے ملے۔ اس پورے معاملے میں جب جانچ تیز کی گئی تو پتہ چلا کہ تشار بھٹ کو عارف وورا نے ایجنٹ کے طور پر طلبا سے ملاقات کروا کر ایک ایک طالب علم سے امتحان پاس کرانے کے لیے 10-10 لاکھ روپے میں ڈیل کی تھی اور 7 لاکھ روپے پیشگی کے طور پر لیے تھے۔ بھٹ نے پیشگی لینے والے طلبا کو او ایم آر شیٹ خالی چھوڑنے کی ہدایت دی تھی، تاکہ شیٹ کو بھر کر انھیں پاس کرایا جائے۔

پنچ محل پولیس نے وڈودرا سے لے کر پنچ محل تک چھاپہ ماری کی اور 5 ملزمین کو گرفتار کیا۔ اس پورے معاملے میں اسکول کے چیئرمین نے کہا کہ بھٹ ٹیچر تھا اور نیٹ امتحان کا سپروائزر تھا جسے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ اب پولیس اور محکمہ تعلیم ساتھ مل کر کرے گا۔ گرفتار کیے گئے ملزمین میں ٹیچر تشار بھٹ، پرنسپل پرشوتم شرما، رائے اوورسیز کے پرشورام رائے، رائے کا ساتھی وبھور آنند اور ایک بچولیا عارف وورا شامل ہے۔ سبھی ملزمین عدالتی حراست میں ہیں۔ کلیدی ملزم تشار بھٹ نے ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی جسے خارج کر دیا گیا۔ گودھرا سیشن کورٹ نے نیٹ امتحان میں ہوئے اس فرضی واڑے کا انکشاف کرنے کے لیے ضلع پولیس کی کارروائی کی تعریف کی۔

پولیس نے اس پورے معاملے میں سامنے آئے طلبا کے نام کی بنیاد پر مشتبہ طلبا اور سرپرستوں تک کے بیان درج کیے ہیں۔ پولیس جانچ میں یہ سامنے آیا ہے کہ رائے اوورسیز کے مالک پرشورام رائے نے کئی طلبا کے والدین سے میڈیکل داخلہ کے لیے پیسے نقد میں اور چیک سے لیے تھے۔ پولیس نے این ٹی اے سے کئی اہم جانکاریاں مانگی ہیں۔ پولیس کے مطابق این ٹی اے سے پوچھا گیا ہے کہ امتحان کس طرح کنڈکٹ کرایا جاتا ہے اور امتحان کے مبصرین و سپروائزر کی تقرری کا عمل کس طرح ہوتا ہے۔ ملزمین سے برآمد فون اور الیکٹرانک سامانوں کے ایف ایس ایل رپورٹ کی بنیاد پر جانچ کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...