پی یو سی جوابی شیٹ کی دوبارہ جانچ کے لیے رہنما خطوط؛ فیل ہونے والے اسٹوڈینٹس کب اور کیسے دیں گے امتحان ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2024, 4:08 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 11/ اپریل (ایس او نیوز) پی یو سی سال دوم کے   طلبہ کو جوابی پرچہ کی نقل کے لیے درخواست دینے ، ڈاؤن لوڈ کرنے اور دوبارہ جانچ اور دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیمات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ   جوابی پر چہ ڈاؤن لوڈ کرنے اور دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دینے کے لیے 20 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے۔جوابی پرچہ کی اسکین کاپی کے لیے درخواست دینے کا موقع 10 اپریل سے 16 اپریل تک فراہم کیا گیا ہے۔ 14 اپریل سے 19 اپریل تک جوابی پرچہ کی اسکین شدہ کاپی ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

14 اپریل سے 20 اپریل تک دوبارہ تشخیص اور دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہے۔ جوابی شیٹ کی اسکین کاپی اور ری ویلیوایشن فیس کی ادائیگی کے لیے چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت آن لائن اور آف لائن دونوں دستیاب ہے۔

بتاتے چلیں کہ سکینڈ پی یوسی میں  پہلی کوشش میں ناکام ہونے والے طلبہ کو اِس بار گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، محکمہ تعلیم نے سال خراب ہونے سے بچانے کے لئے سکینڈ پی یوسی(امتحان 2) کے انعقاد کے ساتھ امتحان 3 کی بھی سہولت فراہم کی ہے۔  یعنی اس بار طلبہ کو سکینڈ پی یو سی کا امتحان پاس کرانے کے لئے تین   تین مواقع دئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امتحان 2 کی درخواست کے لیے کسی امیدوار کو دوبارہ تشخیص کے نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ  کسی بھی صورت میں کرناٹک پری یونیورسٹی کورس ایس ایل پی ای 1997 ، 29 (A) کے مطابق پہلے حاصل کردہ نمبروں کو دوبارہ جانچ کے بعد بحال نہیں کیا جا سکے گا۔ صرف دوبارہ جانچ میں حاصل کردہ نمبروں کو ہی امتحان ۔1 کے نمبروں کے طور پر سمجھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم  نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا اور کسی اپیل پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...