حکومت اڈانی پر سوالوں سے بچنے کے لئے تماشہ کر رہی ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2023, 8:29 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 16/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی  نے اڈانی معاملے  پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ حکومت اور اڈانی کے درمیان کیا تعلقات ہیں؟ صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک اس جانب دیکھ رہا ہے کہ کیا اس شخص (راہل گاندھی) کو ایوان میں حکومت کے ان چار وزراء کو جواب دینے کا موقع دیا جائے گا جنہوں نے ان سے ایوان میں سوال کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب چار وزراء نے میرے متعلق کچھ کہا ہے تو مجھے بھی جواب دینے کا موقع ملنا چاہئے۔‘‘ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آج صبح وہ  پارلیمنٹ گئے تھے جہاں انہوں نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی اور ان کو امید ہے کہ کل ان کو بولنے کا موقع  مل جائے گا۔

راہل گاندھی نے بتایا کہ اصل کہانی اس وقت شروع ہوئی تھی جب انہوں نے حکومت سے ایوان میں سوال کیا تھا کہ گوتم اڈانی کا حکومت سے کیا تعلق ہے؟ گوتم اڈانی کو کس طرح حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ اڈانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کچھ دن پہلے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے مودی اور اڈانی پر سوال اٹھائے تھے۔ اس بارے میں انھوں نے کہا کہ تقریر کا وہ حصہ حذف کر دیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’تقریر میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا جو میں نے پبلک ریکارڈ سے نہ لیا ہو۔ حکومت اور وزیر اعظم  اڈانی معاملے سے خوفزدہ ہیں، اس لیے انہوں نے یہ ’تماشا‘ کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جائے گا۔ اہم سوال یہ ہے کہ مودی جی اور اڈانی جی کے درمیان کیا رشتہ ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ جواب نہ دینے اور دیگر باتیں  کرنے کا مقصد بنیادی سوالوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے لوگوں سے کہا کہ چونکہ وہ ایوان کے رکن ہیں اس لئے پہلے وہ اپنا بیان وہاں دینا چاہتے ہیں، اس کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ان تمام پہلوؤں کو ساجھا کریں گے۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے لندن میں دیے گئے اپنے ’جمہوریت پر حملہ‘ والے بیان پر معافی مانگنے کے بی جے پی کے مطالبے پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ پارلیمنٹ میں جاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان مخالف کوئی بات نہیں کی۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات اور بات کرنے کا وقت بھی مانگا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...