سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدے کےلئے نااہل :کولوراڈو عدالت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2023, 8:18 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )کیپٹل ہلز تشدد معاملہ میں ریاست کولوراڈو کی مرکزی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپنے  فیصلے میں  ٹرمپ کوامریکی آئین کے تحت صدر کے عہدے کےلئے نااہل قرار دیا۔ عدالت کا فیصلہ عین اس وقت صادر ہوا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے صدارتی انتخابات کی بھرپور تیاری میں مصروف تھے۔ لیکن عدالت نے وائٹ ہاؤس کی دوڑ کے ریپبلکن پارٹی کے اہم دعویدار ٹرمپ کو صدارت کے لیے ریاست کی بنیادی ووٹنگ سے ہٹا دیا ہے۔

امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کے لیے 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کا استعمال کیا گیا ہے۔ کولوراڈو ہائی کورٹ نے اپنے 4-3 اکثریتی فیصلے میں کہا، ’’عدالت کا خیال ہے کہ ٹرمپ 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کے تحت صدر کا عہدہ رکھنے کے لیے نااہل ہیں۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنانے والی عدالت کے تمام ججوں کا تقرر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنرز نے کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ ریاست کولوراڈو کے ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے جج کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے یہ حکم دیا۔ نچلی عدالت نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہلز پر حملے کے لیے ہجوم کو تشدد پر اکسایا تھا لیکن ٹرمپ کو صدر کے لیے انتخاب لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آئین کا وہ حصہ صدارت کا احاطہ کرتا ہے! ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ 4 جنوری تک یا امریکی سپریم کورٹ کے اس معاملے پر فیصلہ آنے تک روک دیا۔ اب امریکی سپریم کورٹ کے لیے یہ فیصلہ کرنا چیلنج ہو گا کہ آیا ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں رہ سکتے ہیں یا نہیں ۔یاد رہے کہ ٹرمپ 2021 میں امریکی صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔ انتخابی نتائج کے بعد ان کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہلز پر دھاوا بول دیا تھا۔ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد عمارت کے اندر داخل ہو گئی تھی۔ اس دوران ٹرمپ کے حامیوں نے تشدد اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ تشدد میں 5 افراد مارے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔