مرکزی وزارت داخلہ کی دوسری منزل پر آتش زدگی، زیروکس مشین، کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات خاکستر

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 12:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) آگ لگنے کے واقعات یوں تو ہوتے ہی رہتے ہیں مگر جب حکومت کے دفاتر میں آگ لگنے لگے تو معاملہ کچھ زیادہ ہی سنگین ہو جاتا ہے۔ آتش زدگی کا ایسا ہی ایک واقعہ دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے دفتر میں پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کسی شخص کے متاثر ہونے کی تو کوئی خبر نہیں ہے البتہ زیروکس مشین، کمپیوٹر و دیگر دستاویزات ضرور جل گئے۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ منگل (16 اپریل) کی صبح مرکزی سکریٹریٹ کے نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے دفتر کی دوسری منزل پر پیش آیا، جس سے دفتر میں کہرام مچ گیا۔ آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس آتش زدگی کی اطلاع دیتے ہوئے فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح 9:35 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ڈی ایف ایس کے مطابق وزارت داخلہ کے دفتر کے آئی سی ڈویژن میں دوسری منزل پر صبح تقریباً 9.20 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر فائٹرز نے 9.35 بجے تک آگ پر قابو پا لیا۔

’مِرر ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق آگ اے سی یونٹ سے لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں اے سی، زیروکس مشین، کچھ کمپیوٹر اور کچھ دستاویزات کے ساتھ پنکھوں میں بھی آگ لگ گئی اور انہیں نقصان پہنچا۔ جس دفتر میں یہ آگ لگی وہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا دفتر بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پہلے اے سی میں لگی اور پھر آہستہ آہستہ پھیل گئی۔ جس وقت آتش زدگی کا یہ واقعہ پیش آیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ عمارت میں موجود نہیں تھے، لیکن کئی سینئر عہدیدار وہاں کام میں مصروف تھے۔ آگ لگنے کے بعد وہ فوراً وہاں سے نکل گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...