ہوناور میں دو دوستوں کے بیچ مالی لین دین کا تنازعہ -تیسرا بےقصور شخص مارا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th November 2023, 12:21 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 30 / نومبر (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے آرے انگڈی گاوں میں دو دوستوں کے بیچ مالی لین دین کا جھگڑا قتل کی واردات میں بدل گیا جس میں ایک تیسرے غیر متعلق شخص کی جان چلی گئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ آرے انگڈی کے ونائیک بھٹ ، جناردھن کیشو نائک اور وسنت نائک گہرے دوست تھے ۔ جناردھن کیشو نائک اور ونائیک بھٹ کے درمیان منگل کے دن دوپہر سے رات تک 25 ہزار روپے کے معاملے پر جھگڑا ہوا ۔ رات 9.30 بجے جب جھگڑا ہوا تو وسنت نائک اور جناردھن نائک نے اولوین نامی شخص کا آٹو رکشہ کرایے پر لے کر آرے انگڈی کی طرف چلے گئے ۔ 

اس دوران مشتعل ونائیک بھٹ نے رات 11 بجے کے قریب وسنت اور جناردھن نائک کو جان سے مارنے کی نیت سے انہیں اپنے ٹیپّر سے کچلنے کا فیصلہ کیا اور ایک جگہ پارک کیے ہوئے اولوین کے آٹو رکشہ پر اپنا ٹیپّر چڑھا دیا ۔ چونکہ جناردھن اور وسنت دونوں رکشہ سے باہر نکل کر ایک طرف کھڑے آپس میں بات چیت میں مصروف تھے اس وجہ سے وہ دونوں صرف زخمی ہوگئے ، جبکہ آٹو میں بیٹھا ہوا ڈرائیور اولوین موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔ اس طرح دو افراد کے جھگڑے میں تیسرا بے قصور اپنی جان گنوا بیٹھا ۔

ٹیپّر کے حملے میں شدید زخمی ہوئے جناردھن کو اڈپی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ وسنت نائک کا علاج ہوناور اسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔ ملزم ونائیک بھٹ فرار ہوگیا ہے ۔ 
    وسنت نائک کی شکایت پر ہوناور پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔ واردات کے اطلاع ملنے پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ وشنو وردھن نے  موقعہء واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے ۔ 
    اس واردات کے پیچھے ریت کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق تنازعہ ہونے کی بھی بات سننے میں آ رہی ہے کیونکہ ملزم ونائیک بھٹ بھی مبینہ طور پر ریت کے غیر قانونی کاروبار میں شامل ہے ۔ جس ٹیپّر سے قاتلانہ حملہ کرکے ایک بے قصور رکشہ ڈرائیور کی جان لی گئی ہے اس ٹیپّر پر بھی جگہ جگہ ریت چپکی ہوئی موجود ہے ، جس کی وجہ سے سمجھا جا رہا ہے کہ ملزم نے رات کے اندھیرے میں شائد ریت سپلائی کرکے لوٹتے وقت یہ قاتلانہ واردات انجام دی تھی ۔ اس کے علاوہ پولیس کے رویے پر شکوک ظاہر کیے جا رہے ہیں کیونکہ ملزم اپنا ٹیپّر پولیس اسٹیشن کے احاطے میں چھوڑ کر فرار ہوا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں  4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا  جس میں  مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 

بھٹکل : ادارہ فکر و خبر کی طرف سے سیرت تقریری مقابلہ  - جیتنے والے کو تفویض ہوگا  'ننھا مقرر' ایوارڈ  ؛ وڈیو کلپ بھیجنے کی آخری تاریخ 15/اکتوبر

ادارہ فکر و خبر بھٹکل کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کم عمر بچوں کے لئے ایک آن لائن تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں جیتنے والے کو 'ننھا مقرر' ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔